اسلام آباد ،لیڈی ہیلتھ ورکرز نے 3 ماہ میں بنیادی سروس اسٹرکچر اور یکساں تنخواہوں کی یقین دہانی پر احتجاج ختم کردیا

ملک بھر میں لیڈی ہیلتھ ورکرز کی یکساں تنخواہوں کا معاملہ سی سی آئی کو بھجوایا جائیگا، پینشن اور گریحویٹی کا معاملہ وزیر اعلیٰ پنجاب سیکرٹریٹ کی جانب سے قائم کمیٹی کو بھجوایا جائیگا ،مذاکراتی اعلامیہ

منگل 20 اکتوبر 2020 14:51

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2020ء) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے ڈی چوک میں 6 روز تک احتجاج کے بعد ملک بھر کی لیڈی ہیلتھ ورکرز نے 3 ماہ میں بنیادی سروس اسٹرکچر اور یکساں تنخواہوں کی یقین دہانی پر احتجاج ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔اسلام آباد کے ڈی چوک میں 14 اکتوبر سے جاری لیڈی ہیلتھ ورکرز کا احتجاج وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان سے مذاکرات مطالبات کے حل کی یقین دہانی پر ختم ہو گیا۔

وزیر مملکت علی محمد خان کی جانب سے مذاکرات کے منٹس کے مطابق ملک بھر میں لیڈی ہیلتھ ورکرز کی یکساں تنخواہوں کا معاملہ سی سی آئی کو بھجوایا جائیگا۔علی محمد خان کے مطابق پینشن اور گریحویٹی کا معاملہ وزیر اعلیٰ پنجاب سیکرٹریٹ کی جانب سے قائم کمیٹی کو بھجوایا جائے گا جب کہ حکومت ہیلتھ مہم کے دوران ملازمین کی سیکورٹی کے لیے تمام آئی جیز کو خط لکھے گی۔

(جاری ہے)

وزیر مملکت نے یقین دہانی کرائی کہ پنجاب حکومت 3 ماہ میں لیڈی ہیلتھ ورکرز کے سروس اسٹرکچر کے لیے ہر ممکن کوشش کرے گی ، سرکاری ملازمین کو درپیش مسائل کے حل کے لیے وزیر اعظم کی جانب سے قائم کمیٹی لیڈی ہیلتھ ورکرز کا معاملہ بھی دیکھے گی۔علاوہ ازیں انہوں نے کہا کہ سیکرٹری ہیلتھ خیبر پختونخوا سے بھی کہا جائے گا کہ وہ ان مسائل کے حل کے لیے لیڈی ہیلتھ ورکرز سے ملاقات کریں۔خیال رہے کہ لیڈی ہیلتھ ورکرز تنخواہوں میں اضافے، مستقل ملازمت اور انسداد پولیو مہم کے دوران سیکیورٹی فراہم کرنے کے مطالبے پر اسلام آباد میں دھرنا دے رہی تھیں۔

Browse Latest Health News in Urdu

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط