جذبہ حب الوطنی کے تحت پولیو کا خاتمہ ممکن ہو گا‘ڈپٹی کمشنر عبداللہ نیئر شیخ

منگل 27 اکتوبر 2020 12:59

جذبہ حب الوطنی کے تحت پولیو کا خاتمہ ممکن ہو گا‘ڈپٹی کمشنر عبداللہ نیئر شیخ
سرگودہا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اکتوبر2020ء) ڈپٹی کمشنر عبداللہ نیئر شیخ نے کہا ہے کہ جذبہ حب الوطنی کے تحت پولیو کا خاتمہ ممکن ہو گا اس لئے فیلڈ میں مصروف ٹیمیں مقرر کردہ اپنے ٹارگٹس کو دیانت داری اور جانفشانی سے مکمل کریں ۔ بچے ہمارے ملک کا مستقبل ہیں اور ان کا روشن کل صحت مند زندگی سے وابستہ ہے اوریہ اسی صورت ممکن ہے کہ انہیں پولیو جیسی موذی بیماری سے بچایا جائے۔

انہوں نے پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ پولیو مہم کی کامیابی صحت مند پاکستان کی ضمانت ہے۔ قوم کے نو نہالوں کو پولیو مرض سے محفوظ رکھنے اور انہیں مستقل معذوری سے بچانے کیلئے ضروری ہے کہ پانچ سال تک کی عمر کے ہر بچے کو انسداد پولیو ویکسین کے قطرے ضرور پلائے جائیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ انسداد پولیو مہم میں پولیو ورکرز ،سماجی شخصیات ، علمائے کرام ،معززین ،والدین اور میڈیا نمائندگان اپنا بھر پور کردار ادا کریں۔

انہوں نے بتایا کہ پولیو ٹیموں کی کارکردگی کا روزانہ کی بنیاد پر جائزہ لیا جا رہا ہے اور اس ضمن میں اگلے دن کا لائحہ عمل تیا ر کیا جاتا ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ ضلع کی 167یونین کونسلوں میں پانچ لاکھ 95ہزار370پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیوسے بچا? کے قطرے پلانے کیلئے 1634موبائل ،202فکسڈاور 82رومنگ جبکہ مجموعی طور پر 1918ٹیمیں کام کر رہی ہیں۔

381ایریا انچارج محکمہ صحت سمیت دیگر اداروں کے چار ہزار ملازمین انسداد پولیو مہم میں حصہ لے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پولیو ورکرز کی سیکورٹی کو بھی یقینی بنایا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ ڈبلیو ایچ او کی ہدایت پر سرگودہا سمیت پنجاب کے 33اضلاع میں انسداد پولیو مہم شروع ہے۔ جس کا مقصد کرونا لاک ڈائون کے دوران قطرے پینے سے محروم رہ جانے والے بچوں کو قطرے پلانا ہی-

Browse Latest Health News in Urdu

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط