کراچی : ماسک نہ پہننے والے 26 افراد پر 13 ہزار کا جرمانہ عائد

ہفتہ 7 نومبر 2020 17:06

کراچی : ماسک نہ پہننے والے 26 افراد پر 13 ہزار کا جرمانہ عائد
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 نومبر2020ء) ضلعی انتظامیہ نے کارروائی کرتے ہوئے ماسک نہ پہننے پر 26 افراد پر 13 ہزار کا جرمانہ عائد کردیا اور ساتھ ہی تمام افراد کو ماسک بھی فراہم کیے گئے۔تفصیلات کے مطابق کورونا پھیلاؤ کی روک تھام کے لیے کراچی انتظامیہ کے اقدامات کا سلسلہ جاری ہے، شہر میں میں ماسک نہ پہننے پرشہریوں کیخلاف ضلعی انتظامیہ کی کارروائی کی گئی۔

کارروائی میں ضلع وسطی میں ماسک نہ پہننے پر26افرادپر13ہزارکاجرمانہ عائد کردیا اور ساتھ تمام افرادکوماسک بھی فراہم کیے گئے ۔کمشنر کراچی نے ہدایت کی ہے کہ تمام اضلاع میں ڈپٹی کمشنرز کارروائیوں کو تیزکریں۔گذشتہ روز ڈپٹی کمشنر سینٹرل اے بی دھاریجو نے ضلع وسطی کی مختلف مارکیٹوں اور ریسٹورنٹس پر چھاپے مارے اور حکومت سندھ کے جاری کردہ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر چار میرج ہالز، دو دوکانوں اور دو ریسٹورنٹس کو سیل اور جرمانے کرنے کے احکامات جاری کئے۔

(جاری ہے)

عوامی مقام پر ماسک نہ پہننے پر چار افراد پر فی کس پانچ سو روپے کے جرمانے بھی عائد کئے گئے۔ڈپٹی کمشنر سینٹرل نے مختلف دکانداروں اور ریستورانوں کے مالکان کہا کہ وہ ماسک پہننے اور سماجی فاصلے رکھنے کی ایس او پیز پر سختی سے عمل کریں، خلاف ورزی پر قانون کے مطابق مزید سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ان کا کہنا تھا کہ اس صرف احتیاطی تدابیر اور سماجی فاصلہ برقرار رکھ کر ہی کویڈ 19- سے بچا اور محفوظ رہاجاسکتا ہے، موجودہ صورتحال ہمارے لئے ایک چیلنج ہے اور اس نمٹنے کیلئے جنگی بنیادوں پرہرممکن اقدامات کریں گے۔

ڈی سی سینٹرل نے کہا کہ حکومت سندھ کی جاری کردہ ایس او پیز پر عمل کا دارومدار عوام کے تعاون کے بغیر ممکن نہیں ، کورونا کے پھیلا کوروکنے کیلئے ہرفرد ماسک اور سینٹائزر کااستعمال لازمی کرے۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی