موڈرنا کی جانب سے کورونا وائرس کی 100 فیصد موثر ویکسین بنا لینے کا دعویٰ

کمپنی کی جانب سے امریکا اور یورپ میں لائسنس کیلئے کل درخواست دی جائے گی، منظوری ملنے پر ویکسین جلد دستیاب ہوگی

پیر 30 نومبر 2020 19:59

موڈرنا کی جانب سے کورونا وائرس کی 100 فیصد موثر ویکسین بنا لینے کا دعویٰ
نیویارک (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30 نومبر2020ء) موڈرنا کی جانب سے کورونا وائرس کی 100 فیصد موثر ویکسین بنا لینے کا دعویٰ، کمپنی کی جانب سے امریکا اور یورپ میں لائسنس کیلئے کل درخواست دی جائے گی، منظوری ملنے پر ویکسین جلد دستیاب ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق موڈرنا کمپنی کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ کورونا وائرس ویکسین کا تیسرا ٹرائل کامیاب ہو گیا ہے۔

تیسرے ٹرائل میں کورونا ویکسین 100 فیصد موثر ثابت ہوئی ہے۔ ویکسین کے ٹرائل کی کامیابی کے بعد موڈرنا کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ امریکا اور یورپ میں ویکسین کی تیاری اور فراہمی کے لائسنس کیلئے کل درخواست دی جائے گی۔ اس سے قبل امریکا اور روس کی کمپنیاں دعویٰ کر چکی ہیں کہ وہ 90 فیصد سے زائد موثر کورونا وائرس ویکسین بنانے میں کامیاب ہو چکیں۔

(جاری ہے)

امکان ظاہر کیا گیا ہے کہ ویکسین کی فراہمی 2021 کے آغاز میں ممکن ہوگی۔ دوسری جانب پاکستان میں طبی ماہر ڈاکٹرشازلی منظور نے کہا ہے کہ عوام کو دسمبر میں کورونا ویکسین ملنا شروع ہوجائے گی۔ انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں بتایا کہ دنیا میں کورونا ویکسین کو جلد ازجلد جاری کرنے سے متعلق ٹرائل کیے جارہے ہیں۔ برطانیہ دسمبر میں ویکسین کی فراہمی کا آغازکردےگا۔

اسی طرح پاکستان میں بھی کورونا ویکسین کا آغاز دسمبر میں کردیا جائے گا۔ پاکستان میں ویکسین کی مکمل خوراک کی قیمت دس ہزار کے قریب ہوگی۔ تاہم ان کو لوگوں کو ویکسین کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا جن کو کورونا ہوچکا ہے۔ دوسری جانب دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی کورونا وائرس کی دوسری لہر کی شدت میں تیزی آتی جارہی ہے۔ ملک میں بھر کورونا کیسز اور اموات کی شرح 7 فیصد تک ہونے پر سکولوں میں چھٹیاں کردی گئی ہیں۔

کاروباری سرگرمیوں کے اوقات کار طے کردیے گئے ہیں۔ اسی طرح کورونا کے زیادہ شدت والے علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن لگایا جارہا ہے۔ ملک میں کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے کیے گئے ٹیسٹوں کے نتائج مثبت آنے کی شرح میں ہفتہ کے روز معمولی کمی دیکھی گئی اور یہ 6.3 فیصد تک کم ہوئی تھی تاہم ایک روز بعد ہی دوبارہ یہ شرح 7 فیصد پر پہنچ گئی۔نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 40 ہزار 369 ٹیسٹ کیے گئے جس میں 7 فیصد یعنی 2 ہزار 829 مثبت آئے تاہم ایک روز قبل ملک میں ریکارڈ تعداد یعنی 48 ہزار 223 ٹیسٹ کیے گئے تھے جن میں 3 ہزار 45 مثبت آئے تھے یوں کیسز کے مثبت آنے کی شرح 6.3 فیصد تک کم ہوگئی تھی۔

Browse Latest Health News in Urdu

ڈاؤ یونیورسٹی نے کتے کے کاٹے کی ویکسین اینٹی ریبیز ویکسین" ڈاؤ ریب" تیار کرلی

ڈاؤ یونیورسٹی نے کتے کے کاٹے کی ویکسین اینٹی ریبیز ویکسین" ڈاؤ ریب" تیار کرلی

پاکستان میں مقامی طور پر انسولین کی پیداوار شروع کرنے کا مطالبہ

پاکستان میں مقامی طور پر انسولین کی پیداوار شروع کرنے کا مطالبہ

موٹاپے کے سبب کم عمر لڑکیوں میں جوڑوں کی تکلیف کا انکشاف

موٹاپے کے سبب کم عمر لڑکیوں میں جوڑوں کی تکلیف کا انکشاف

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا