پولیو ورکرز پر حملوں میں بھارتی خفیہ ایجنسی ”را“ کے ملوث ہونے کا انکشاف ،حکومت معاملہ عالمی سطح پر اٹھانے کا مشورہ ، بھارتی خفیہ ایجنسی “را” کو کراچی اور خیبر پختوانخوا کے مختلف علاقوں میں کئی گروپس اور تنظیموں کا تعاون حاصل ہے ،رپورٹ ، بھارت پولیو کے خلاف مہم چلاکر پاکستان کو عالمی سطح پر تنہا کرنے کی سازشیں کر رہا ہے ، رپورٹ وزیر اعظم کو پیش کر دی گئی

اتوار 6 اپریل 2014 19:44

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6اپریل۔2014ء) ملک میں پولیو ورکرز پر حملوں میں بھارتی خفیہ ایجنسی ”را“ کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے وزیراعظم نواز شریف کو قومی سلامتی سے متعلق ادارے کی طرف سے بھجوائی گئی تحقیقاتی رپورٹ میں تجویز دی گئی ہے کہ حکومت اس معاملے کو عالمی سطح پر اٹھائے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عالمی سطح پر پاکستان کے چہرے کو مسخ کرنے کیلئے بھارتی خفیہ ایجنسی “را” مقامی ایجنٹوں کے ذریعے پولیو ٹیموں پر حملوں میں براہ راست ملوث ہے۔

یہ انکشاف ہوا ہے قومی سلامتی کے ادارے کی تحقیقات رپورٹ میں جو وزیراعظم نواز شریف کو بھجوا دی گئی۔

ذرائع کے مطابق، رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ بھارتی خفیہ ایجنسی “را” کو کراچی اور خیبر پختوانخوا کے مختلف علاقوں میں ایسے گروپس اور تنظیموں کا تعاون حاصل ہے جنہوں نے ٹارگٹ کلرز ونگ قائم کر رکھے ہیں۔

(جاری ہے)

رپورٹ میں بتایا گیا کہ بھارتی خفیہ ایجنسی اپنے مذموم مقاصد کے حصول کے لئے افغان انٹیلی جنس سے روابط رکھنے والے بعض چھوٹے گروپس کو پولیو ورکرز پر حملوں کے لئے فنڈز بھی فراہم کر رہی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ بھارت پولیو کے خلاف مہم چلاکر پاکستان کو عالمی سطح پر تنہا کرنے کی سازشیں کر رہا ہے۔قومی سلامتی سے متعلق پاکستانی اداروں کی جانب سے حکومت کو تجویز دی گئی ہے کہ پولیو ورکرز پر حملوں میں را کے ملوث ہونے کا معاملہ نہ صرف عالمی سطح پر اٹھایا جائے بلکہ عالمی میڈیا میں بھی اجاگر کیا جائے۔ دوسری جانب بھارت پاکستانی شہریوں کے اپنے ملک میں داخلے کو پولیو فری سرٹیفکیٹ سے مشروط کرچکا ہے۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی