امریکی اہلکاروں اور پاکستانی صحت حکام کی جانب سے عطیہ کردہ فائزر ٹیکے لگانے کے عمل کا مشاہدہ

بدھ 22 ستمبر 2021 18:02

امریکی اہلکاروں اور پاکستانی صحت حکام کی جانب سے عطیہ کردہ فائزر ٹیکے لگانے کے عمل کا مشاہدہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 ستمبر2021ء) امریکی سفارتخانہ اسلام آباد کے نمائندوں نے پاکستان کے صحت حُکام  کے ساتھ ایک مقامی   ٹیکہ مرکز کا دورہ کیا  اور حال ہی میں امریکہ کی طرف سے عطیہ کیے گئےتیرہ لاکھ زندگی بچانے والے فائزر ٹیکوں میں سے کچھ کے استعمال کا براہ راست مشاہدہ کیا۔  واضح  رہے کہ اب تک امریکہ نے  لگ بھگ  ایک کروڑ اٹھاون لاکھ ٹیکے پاکستانیوں کو فراہم کیے ہیں۔

اس موقع پر امریکی سفارتخانہ کے نمائندوں قائم مقام نائب مشن سربراہ رچرڈ  اسنیلسائر اور امریکی ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی ( یو ایس ایڈ) کے قائم مقام ڈائریکٹر مائیکل نہرباس نے عوامی  ٹیکہ  مرکز میں موجود  پاکستان کے حفظان صحت  کے کارکنوں  اور  متعدد شہریوں سے گفتگو کرتے ہوئے ویکسین لگانے  کے  عمل کے بارے میں اُن کے تجربات اور ٹیکہ مہم کی اہمیت پر تبادلہ خیال کیا۔

(جاری ہے)

امریکی سفارتخانہ کے قائم مقام نائب  سربراہ رچرڈ  اسنیلسائر کا کہناتھا کہ ریاستہائے متحدہ امریکہ کی حکومت کرونا وائرس کے خلاف جنگ میں پاکستان کے لوگوں کا ساتھ دینے کا وعدہ نبھا رہی ہے۔ امریکہ کے بہترین  ادویات ساز  مراکز سے براہ راست ترسیل کردہ یہ انجکشن لگوا کر معمولات زندگی بحال کرنے میں مدد ملے گی اور ہم اس  وبا کو پیچھے چھوڑنے میں کامیاب ہو سکیں گے۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ کو پاکستان کی حکومت اور حفظان صحت کارکنوں کے ساتھ شراکت پر فخر ہے ، جس کی وجہ سے یہ ٹیکے براہ راست پاکستان  کے  لوگوں تک پہنچ رہے ہیں۔

تیرہ لاکھ سے  زائد   ویکسین کے  حالیہ عطیات رواں موسم گرما میں  امریکہ کی جانب سے خریدے جانے والے ان پچاس کروڑ فائزر خوراکوں کا حصہ ہیں جو پاکستان سمیت دنیا بھر کے ۹۲ ممالک کو فراہم کی جا رہی ہیں۔ یہ  صدر جو بائیڈن کی جانب سے  دنیا بھر میں محفوظ اور موثر ویکسین کی فراہمی  یقینی بنانے اور وبا کے خلاف بین الاقوامی جنگ  میں  مدد  مہیا کرنے کے  وعدہ کی  تکمیل ہے۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی