ایشیا بھر میں کورونا سے 80 کروڑ سے زائد بچوں کی تعلیم متاثر

جن 80 کروڑ بچوں کی تعلیم متاثر ہوئی ان میں سے 40کروڑ کا تعلق جنوبی ایشیا سے ہے،یونیسیف

بدھ 20 اکتوبر 2021 17:25

ایشیا بھر میں کورونا سے 80 کروڑ سے زائد بچوں کی تعلیم متاثر
نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2021ء) یونیسکو اور یونیسیف نے انکشاف کیا ہے کہ 2020 کے اوائل میں کورونا کے آغاز سے اب تک ایشیا بھر میں 80کروڑ سے زائد بچوں کی تعلیم متاثر ہوئی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق اقوام متحدہ کے بچوں کے لیے فنڈ(یونیسیف)اور اقوام متحدہ کے سائنس، تعلیم اور ثقافت کے لیے فنڈ(یونیسکو)کی جانب سے کووڈ19کے ایشیا کے اسکولوں پر مرتب ہونے والے اثرات پر جاری کی گئی رپورٹ میں کہا گیا کہ اب بھی ایشیا میں 2کروڑ 70 لاکھ سے زائد بچے اسکول میں واپسی کے منتظر ہیں۔

جن 80 کروڑ بچوں کی تعلیم متاثر ہوئی ان میں سے 40کروڑ کا تعلق جنوبی ایشیا، 26کروڑ کا تعلق مشرقی ایشیا اور 14 کروڑ کا تعلق جنوب مشرقی ایشیا سے ہے۔اس حوالے سے بتایا گیا کہ بنگلہ دیش میں وبا کے دوران اسکول ڈیڑھ سال سے زائد عرصے تک بند رہے اور اس سال 12 ستمبر کو اسکول ایک طویل عرصے کے بعد کھولے گے۔

(جاری ہے)

رپورٹ میں بچوں کی تعلیم پر وبا کے دوران مرتب ہونے والے اثرات کی تفصیلات بتاتے ہوئے بتایا گیا کہ 2020 میں ایشیا میں تعلیمی سال کا تقریبا نصف عرصہ اسکول بند رہے۔

اس سلسلے میں فلپائن سمیت چند ایسے مالک کا بھی حوال ہدیا گیا جہاں وبا کی وجہ سے اب تک اسکول بند ہیں اور ڈھائی کروڑ سے زائد بچے اسکول جانے سے محروم ہیں اور 2021 کی آخری سہ ماہی شروع ہونے کے باوجود اب بھی بڑی تعداد میں بچے اسکول جانے سیکھنے کے عمل سے محروم ہیں۔رپورٹ میں اسکول کی بندش کے بچوں پر مرتب ہونے والے منفی اثرات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا کہ بچے سیکھنے کے عمل سے دور ہونے کے ساتھ ساتھ ذہنی تنائو، دوبارہ تعلیم حاصل نہ کرنے، بچوں سے مزدوری اور بچپن میں شادی جیسے خطرات سے دوچار ہو چکے ہیں۔

اس حوالے سے بتایا گیا کہ لاکھوں بچے خصوصا پسماندہ طبقے یس تعلق رکھنے والے بچے اس وقت بھی ان منفی اثرات کا سامنا کررہے ہیں اور اگر اسکول بند رہتے ہیں تو انہیں دیکھے اور اپنی صلاحیتوں کے مطابق پروان چڑھنے میں مشکلات پیش آئیں گی۔رپورٹ میں کہا گیا کہ کورونا کی وجہ سے ایک پوری نسل کا مستقبل خطرات سے دوچار ہے لہذا ہمیں جلد از جلد باحفاظت انداز میں اسکول کھولنے کی کوشش کرنی چاہیے بصورت دیگر پڑھائی کے نقصان کا ازالہ مشکل ہو جائے گا۔

یونیسیف نے حکومتوں اور شراکت داروں سے مطالبہ کیا کہ وہ پڑھانے کے عمل کے ساتھ ساتھ اساتذہ کی تربیت بھی کریں تاکہ سیکھنے کے گرتے ہوئے معیار کو کم کرتے ہوئے اس حوالے سے معاشرے میں تقسیم کو دور کیا جا سکے۔ایشیائی ترقیاتی بینک نے اندازہ لگایا کہ اگر تعلیم کی فراہمی کے لیے مناسب اقدامات نہ کیے گئے تو ایشیا کو سوا کھرب ڈالر کے معاشی نقصان کا خدشہ ہے۔

یونیسیف کے جنوبی ایشیا کے لیے ریجنل ڈائریکٹر جیارج لریائی ادجائی نے کہا کہ حکومتوں، شراکت داروں اور نجی شعبے کو مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے تاکہ ناصرف حکمت عملی تیار کر کے درست انداز میں سرمایہ کاری کی جا سکے بلکہ زیادہ لچکدار، موثر اور جامع نظام بنایا جائے جو بچوں تعلیم کے حصول کے بنیادی حق کو پورا کر سکے۔اس کے ساتھ ساتھ حکومتوں سے بچوں کی پڑھائی کو پہنچے والے نقصان کے ازالے کے لیے تعلیم کے بجٹ میں 10فیصد اضافے کا مطالبہ بھی کیا گیا۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی