12 سال سے زائد عمر کے تمام شہری کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین فوری لگوائیں‘ سیکرٹری صحت عمران سکندر بلوچ

جمعہ 22 اکتوبر 2021 15:21

12 سال سے زائد عمر کے تمام شہری کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین فوری لگوائیں‘ سیکرٹری صحت عمران سکندر بلوچ
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2021ء) صوبائی سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈسیکنڈری ہیلتھ کیئر عمران سکندر بلوچ نے کہاہے کہ محکمہ صحت کے مؤثراقدامات کے باعث پنجاب میں کورونا وائرس کے کیسز میں واضح کمی ہوگئی ہے۔کورونا کیسز میں مزیدکمی لانے کیلئے مختلف سیکٹرز کیلئے اسپیشل ایس او پیز جاری کر دیئے گئے ہیں- عمران سکندر بلوچ نے کہاکہ تمام شہری خاص طور پر کورونا کی مکمل احتیاط کو یقینی بنائیں۔

صرف ویکسی نیشن ہی کورونا وائرس کے خلاف واحد اور مؤثر حل ہی- 12 سال سے زائد عمر کے تمام افراد کوویکسین لگانے کی پوری کوشش کررہے ہیں۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر سے کوروناکے 203 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ صوبائی سیکرٹری صحت نے کہاکہ صوبہ بھر میں کورونا کے کیسز کی کل تعداد 438,650 ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

اب تک صوبہ بھر میں 417,512 مریض علاج کے بعد مکمل صحت یاب ہو کراپنے گھروں کوواپس جاچکے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ صوبہ بھر میں کورونا کے ایکٹو کیسز کی کل تعداد 8,258 ہو گئی ہے۔ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور میں کورونا وائرس سے 3 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر میں کورونا کے باعث 7 افراداپنی جان کی بازی ہارچکے ہیں۔ صوبہ بھر میں کوروناکے باعث اموات کی کل تعداد 12,880 ہو چکی ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 15,406 تشخیصی ٹیسٹ کئے گئے ہیں۔

صوبہ بھر میں کورونا کیاب تک مجموعی طور پر 7,782,084 تشخیصی ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔ ان سکندر بلوچ نے کہاکہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران لاہور میں کوروناکے 103 جبکہ راولپنڈی میں 34 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ فیصل آباد میں کوروناکے 17 جبکہ سرگودھا میں 12 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ عمران سکندربلوچ۔ ملتان میں 8، بہاولپور میں 6 جبکہ سیالکوٹ میں کورونا وائرس کے 4 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

ڈیرہ غازی خان، میانوالی، رحیم یار خان اور ساہیوال میں کرونا وائرس کے 3 تین کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر کے تمام شہروں میں کورونا کے مثبت کیسزکی مجموعی شرح 1.3 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔ لاہور میں مثبت کیسزکی شرح 2.2 فیصد ریکارڈکی گئی ہے۔راولپنڈی میں کورونا وائرس کی 1.3 اور فیصل آباد میں 1.3 فیصد مثبت شرح ریکارڈ کی گئی ہے۔

ملتان میں کوروناوائرس کی 1.9 اور گوجرانوالہ میں 0.1 فیصد مثبت شرح ریکارڈ کی گئی ہے۔ صوبائی سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئرنے مزیدکہاکہ شہری کورونا کے خلاف خصوصی حفاظتی تدابیر اختیار کرکے خود کو محفوظ بنائیں۔ بلاضرورت گھر سے باہر نکلنے اور پر ہجوم اجتماعات میں جانے سے مکمل گریز کریں - سماجی فاصلے اور ماسک کے استعمال کوہرصورت یقینی بنائیں۔ 12 سال سے زائد عمر کے تمام شہری کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین لازمی اور فوری لگوائیں۔ انہوں نے کہاکہ تمام ویکسی نیشن مراکز پر ویکسین وافر مقدار میں موجود ہے۔ عوام کسی بھی قسم کی رہنمائی یا شکایات کے لئی1033 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی