افریقہ میں پھیلنے والی کورونا کی نئی قسم کو "اومیکرون" کا نام دے دیا گیا

اس سے قبل کورونا کی اتنی خطرناک قسم نہیں دیکھی، ویکسین شدہ افراد بھی اس سے متاثر ہوسکتے ہیں، وائرس کی نئی قسم کا مشاہدہ کرنے والے ماہرین حیران رہ گئے

ہفتہ 27 نومبر 2021 01:16

افریقہ میں پھیلنے والی کورونا کی نئی قسم کو "اومیکرون" کا نام دے دیا گیا
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 نومبر2021ء) افریقہ میں پھیلنے والی کورونا کی نئی قسم کو "اومیکرون" کا نام دے دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقی ممالک میں کورونا وائرس کی نئی اور خطرناک قسم کے پھیلاو کے انکشاف کے بعد عالمی ادارہ صحت کی جانب سے ہنگامی اجلاس طلب کیا گیا تھا۔ اجلاس کے بعد جاری اعلامیہ میں کورونا کی نئی قسم کو "اومیکرون" کا نام دیا گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانوی ماہرین نے "اومیکرون" کو کورونا وائرس کی اب تک کی سب سے پریشان کن قسم قرار دیا ہے۔ "اومیکرون" کورونا وائرس کی اب تک سامنے آنے والی پانچویں قسم ہے، جس نے پوری دنیا میں ہی ہلچل مچا دی۔ "اومیکرون" کے پھیلاو کی خبریں سامنے آنے کے بعد دنیا کی تمام بڑی اسٹاک مارکیٹیں مندی کا شکار ہو گئیں جبکہ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں ڈیڑھ سال کے دوران سب سے بڑی یومیہ گراوٹ دیکھنے میں آئی۔

(جاری ہے)

"اومیکرون" کے حوالے سے نجی ٹی وی چینل جیو نیوز میں شائع رپورٹ کے مطابق "اومیکرون" کا مشاہدہ کرنے والے ماہرین حیران رہ گئے، ماہرین نے کہا کہ انہوں نے اس سے قبل کورونا کی اتنی خطرناک قسم نہیں دیکھی، ویکسین شدہ افراد بھی اس سے متاثر ہوسکتے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ "اومیکرون" میں اوریجنل کورونا وائرس کے مقابلے میں اس قدر تبدیلیاں رونما ہوچکی ہیں کہ کورونا کی اب تک بنائی جانے والی ویکسینز کا وائرس کی اس قسم پر اثر 40 فیصد تک کم ہو سکتا ہے۔

ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ "اومیکرون" کے باعث دنیا کو اگلے دسمبر تک کورونا کی چوتھی عالمی لہر کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ اس تمام صورتحال میں دنیا کے بیشتر ممالک نے ہنگامی اقدامات شروع کر دیے ہیں۔ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، یورپی ممالک سمیت کئی ایشیائی ممالک نے بھی فوری طور پر 7 جنوبی افریقی ممالک پر سفری پابندیاں عائد کر دی ہیں۔ ان ممالک میں جنوبی افریقا ، لیسوتھو ، بوٹسوانا، نمیبیا، اسواتینی، زمبابوے اور مزمبیق شامل ہیں۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی