فیصل آباد کی تمام تاجر تنظیموں نے پی ٹی آئی کی کال مسترد کردی، مارکیٹیں کھلی رکھنے کا اعلان،

تحریک انصاف کے دھرنوں سے کاروبار تباہ ہوچکے ہیں، غریب اور دیہاڑی دار طبقہ فاقوں پر مجبور ہے، تاجرحکومتی پالسیوں کی حمایت کرتے ہیں،کاروبار ہر حال میں جاری رکھیں گے،زبردستی کرنے والوں کو مزاحمت کا سامنا ہوگا،عمران خان منفی سیاست چھوڑ کرآئندہ الیکشن کا انتظار کریں8دسمبر کے احتجاج سے کچھ حاصل نہیں ہوگا ،چیئرمین آل پاکستان انجمن تاجران شاہد رزاق سکااور دیگر تاجر نمائندوں کی گھنٹہ گھر چوک میں پریس کانفرنس

جمعرات 4 دسمبر 2014 22:18

لاہور(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 04 دسمبر 2014ء) آل پاکستان انجمن تاجران ایکشن کمیٹی وانجمن تاجرا ن سٹی آٹھواں بازاروں اور شہر کی تمام مارکیٹوں کی دو سو سے زائد کاروباری و تجارتی تنظیموں کے عہدیداروں نے متفقہ طور پر تحریک انصاف کی آٹھ دسمبر کی کال کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنا کاروبارہر حال میں جاری رکھیں گے ‘تمام تاجر تنظیمیں متحد اور منظم ہیں کسی کو توڑ پھوڑ یا غنڈہ گردی کی ہر گز اجازت نہیں دیں گے ۔

اگر کسی نے غنڈہ گردی یا توڑ پھوڑ کی تو ہم اینٹ کا جواب پتھر سے دیں گے ۔ ان خیالات کا اظہار چیئر مین آل پاکستان انجمن تاجران ایکشن کمیٹی و صدرانجمن تاجرا ن سٹی خواجہ شاہد رزاق سکا نے تمام تاجر تنظیموں کے سربراہوں کے ہمراہ چوک گھنٹہ گھر میں پر ہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

پریس کانفرنس میں انجمن تاجران سٹی کے قائدین حاجی شیخ محمد بشیر ،جنرل سیکرٹری چوہدری محمود عالم جٹ،سابق ایم پی اے و تاجر خواجہ محمد اسلام‘ سرپرست اعلی چوہدری غلام سرور ، سینئروائس چیئر مین مرزا محمد صدیق بیگ اور سینئر رہنماؤں حا جی عا بد، شیخ سعید،رانااکرام اللہ ،حاجی اسلم بھلی ، شیخ محمد فاضل ، مرزا طالب حسین ،حاجی شمشاد، حاجی سلیمان ، چوہدری پرویز کموکا‘مرزا اشرف مغل ،میاں آصف اسلم ، رانا ایوب منج ،عبدالقیوم شیخ ، خالد پرویز شیخ ، نصیر یو سف وہرہ ،چوہدری محمد اصغر ،شیخ فاروق اللہ والا ،شیخ وحید ببر،جاوید ظفر ،حاجی ندیم وہرہ، اسرار منے خان ،امین بٹ ، چوہدری ارشد گجر، ایاز ترین خان ، عباس حیدر ، چوہدری طلعت محمود ، ڈاکٹر محسن اقبال ،چو ہدری اشرف ، چوہدری محمد اسلم ، یحیی شاہد ، شوکت اللہ ،عبدالقیوم انور ، رانااشفاق احمدم میاں اشرف مٹھو،چوہدری اعجاز ،حاجی رمضان شیدا،زاہد حسین ،عزیز الرحمن ، چوہدری اکرام ،لالہ معین شیخ،بلال الہی اورایم ارشد سیالوی ‘ طارق قادری ‘ رانا محمد وکیل ‘ جاوید ظفر ‘ اشرف مٹھو ‘ اسامہ سعید اعوان ‘ لالہ معین احمد ‘ مرزا داؤد ابراھیم اور دیگر موجود تھے۔

پریس کانفرنس میں تمام تاجروں تنظیموں کے رہنما نے عمران خان کی کال کی شدید مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ 8دسمبر کو حسب معمول آٹھوں بازار ا ور کاروباری مارکیٹیں کھلی رہیں گی اور زبردستی دکانیں بند کرانے کی کوشش کرنے والوں کو بھرپور مزاحمت کا سامنا کرنا پڑ ے گا۔ پریس کانفرنس سے انجمن تاجران سٹی کے قائدین حاجی شیخ محمد بشیر،جنرل سیکرٹری چوہدری محمود عالم جٹ،سابق ممبر پنجاب اسمبلی خواجہ محمد اسلام ،سینئروائس چیئر مین مرزا محمد صدیق بیگ،اسرار منے خان اور دیگر نے بھی خطاب کیااور انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے تین ماہ سے جاری دھرنوں سے روز گار اور کاروبار تباہ ہو چکے ہیں ۔

غریب اور دیہاڑی دار طبقہ فاقوں پر مجبور ہو چکا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان اپنی منفی سیاست کو چھوڑ کرکرآئندہ الیکشن کا انتظار کریں ۔ آٹھ دسمبر کے دھرنے و احتجاج سے انہیں کچھ حاصل نہیں ہو گا ۔ لہذا عمران خان اور ان کے حواری جمہوریت کے استحکام اور سیاسی اقدار کی سربلندی کے لئے اپنا قبلہ درست کرلیں۔انہوں نے کہا کہ تمام تاجر تنظیمیں ایک پلٹ فارم پر کھڑی ہیں اور وہ حکومت کی پالیسیوں کی بھر پور حمایت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دھرنوں کی سیاست سے پاکستان کو معاشی ‘سماجی و جمہوری میدان میں نقصان پہنچایا جارہا ہے اس منفی طرز عمل کی وجہ سے غیر ملکی سرمایہ کاری میں روڑے اٹکائے جارہے ہیں جو کہ ملک کیخلاف گھناؤنی سازش ہے۔انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ جمہوریت کے تسلسل اور پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لئے وزیر اعظم محمد نواز شریف اوروزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کے ہاتھ مضبوط کریں گے جو پاکستان کو ترقی کی بلندیوں تک پہنچانے ‘ انرجی بحران کے خاتمے اور عوامی فلاح و بہبود و خدمت کے لئے بھر پور انداز میں کوشاں ہیں ۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی