چھاتی کےکینسر کو بروقت تشخیص، علاج اور توجہ سے شکست دی جا سکتی ہے۔ بیگم ثمینہ عارف علوی کا سیمینار سے خطاب

منگل 22 نومبر 2022 19:59

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 نومبر2022ء) صدر مملکت کی اہلیہ بیگم ثمینہ عارف علوی نے کہا ہے کہ چھاتی کا کینسر لاعلاج مرض نہیں ہے اور اسے بروقت تشخیص، علاج اور توجہ سے شکست دی جا سکتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں بریسٹ کینسر کے متعلق آگاہی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ چھاتی کے کینسر کی شرح میں ہر سال تشویشناک حد تک اضافہ ہو رہا ہے اور اس کی بڑی وجہ لوگوں میں اس مرض کے بارے میں آگاہی کا نہ ہونا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اپنے روزمرہ کے معمولات میں ہم کام کے ساتھ صحت کی دیکھ بھال کو نظر انداز کرتے ہیں جس سے گریز کرنا چاہیے، سب کے لیے میرا پیغام یہ ہے کہ مہینے میں ایک بار چیک اپ ضرور کرائیں۔

(جاری ہے)

بیگم ثمینہ عارف علوی نے کہا کہ بیماریوں سے آگاہی اور بچاؤ کے لیے قومی سطح پر خصوصاً دور دراز علاقوں میں کمیونٹی بیسڈ ہیلتھ ایجوکیشن، سیمینارز اور کانفرنسز کے انعقاد کی ضرورت ہے۔

ڈین فیکلٹی آف سائنس، پروفیسر ڈاکٹر ارشاد احمد ارشد نے سیمینار کی صدارت کی جبکہ پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کے شعبہ ریڈیالوجی کی سربراہ ڈاکٹر عائشہ عیسانی نے بھی سیمینار سے خطاب کیا۔ شعبہ انوائرمنٹل ڈیزائن، ہیلتھ اینڈ نیوٹریشن سائنسز کی چیئرپرسن ڈاکٹر ہاجرہ احمد نے سیمینار کے اغراض و مقاصد بیان کئے۔ ڈاکٹر عائشہ عیسانی نے کہا کہ دنیا میں خواتین میں موت کی سب سے بڑی وجہ چھاتی کا کینسر ہے اور پاکستان میں ہر نو خواتین میں سے ایک اس مرض میں مبتلا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ چھاتی کے کینسر کی روک تھام کے لیے ہنگامی اقدامات ناگزیر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہر ایک کو ہر ماہ اپنا معائنہ کرانا چاہئے، چھاتی میں کسی قسم کی گانٹھ، گلٹی یا فرق محسوس ہو تو فوراً ڈاکٹر سے رجوع کریں۔ ڈاکٹر ارشاد احمد ارشد نے کہا کہ ایک قومی یونیورسٹی ہونے کے ناطے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اس قومی بریسٹ کینسر آگاہی مہم میں مثالی کردار ادا کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم کی قیادت میں یونیورسٹی سماجی مسائل کی نشاندہی اور ان کے حل کے لئے باقاعدگی سے سیمینارز اور کانفرنسز کا انعقاد کر رہی ہے۔

Browse Latest Health News in Urdu

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط