حکومت اناکی لکیر سے آگے بڑھ کر تحریک انصاف سے مذاکرات کرے، تصادم کسی کے مفاد میں نہیں، سراج الحق،

مذاکرات کیلئے کوششیں خلوص نیت اور ملک و قوم کی بہتری کیلئے کیں، اسلامی پاکستان کے روڈ میپ کا اعلان 25 دسمبر کو ہوگا، سیاسی جماعتیں برائے نام ، ظالموں کا گروہ بھیس بدل کرجماعتوں کا نام استعمال کرکے عوام پر مسلط ہوجاتاہے، مظلوم طبقات ساتھ دیں تو ملک سے ہمیشہ کیلئے ظلم و جبر کا خاتمہ کرسکتے ہیں،امیر جماعت اسلامی کی گفتگو و اجلاس سے خطاب

جمعہ 5 دسمبر 2014 23:14

اسلام آباد/لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5دسمبر 2014ء) امیر جماعت اسلامی سرا ج الحق نے کہاہے کہ حکومت اناکی لکیر سے آگے بڑھ کر تحریک انصاف سے مذاکرات کرے، تصادم کسی کے مفاد میں نہیں، مذاکرات کیلئے کوششیں خلوص نیت اور ملک و قوم کی بہتری کیلئے کیں، اسلامی پاکستان کے روڈ میپ کا اعلان 25 دسمبر کو ہوگا، ملک میں سیاسی جماعتیں برائے نام ، ظالموں کا گروہ بھیس بدل کر سیاسی جماعتوں کا نام استعمال کرکے عوام پر مسلط ہوجاتاہے، مظلوم طبقات ساتھ دیں تو ملک سے ہمیشہ کیلئے ظلم و جبر کا خاتمہ کرسکتے ہیں ۔

ان خیالات کا اظہارانہوں نے اسلام آباد روانگی سے قبل گفتگو اور بعد ازاں منصورہ میں مرکز ی ذمہ داران کے اجلاس، جامع مسجد منصورہ میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

سراج الحق نے کہاکہ استعمار کی خوشنودی کیلئے اللہ سے بغاوت کا رویہ پاکستان کے تمام مسائل اور مشکلات کاسبب ہے۔جس قوم نے لاکھوں جانوں کی قربانی دیکر اللہ کے نظام کیلئے یہ ملک حاصل کیا گیا تھا، اس پر مسلط حکمران مسلسل اللہ کی نافرمانی کرتے چلے آرہے ہیں۔

سودی نظام نے معیشت کا بیڑا غرق کردیا ہے ،اللہ تعالیٰ سے جنگ کرکے اگر کوئی سمجھتا ہے کہ وہ سکون اور اطمینان حاصل کرسکے گا تو اس سے بڑھ کر او ر کوئی خود فریبی نہیں ہوسکتی۔عوام پاکستان کو اسلامی و فلاحی ریاست بنانے کیلئے جماعت اسلامی کا ساتھ دیں۔سراج الحق نے کہا کہ جب تک دورنگی اور منافقت کا رویہ ترک کرکے ہم صدق دل سے اللہ تعالی سے توبہ نہیں کرتے پاکستان اسی طرح مسائل میں گھرا رہے گا ،انہوں نے کہا کہ شریعت کا نظام ہی پاکستان کو خوشحال پاکستان بناسکتا ہے ،آج ملک میں غربت ،مہنگائی ،بے روزگاری اور بدامنی کا راج ہے ،قدرت کی طرف سے وسائل کی فراوانی کے باوجود ہم دشمن قوتوں کے آگے بھکاری بنے ہوئے ہیں ،یہود و ہنودا ور نصاری جو دنیا میں اسلام کے پھیلا? کو ہر قیمت پر روکنا چاہتے ہیں ہمارے حکمران ان کے آگے جھولی پھیلا کر قومی غیرت و حمیت کو نیلام کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عوام اگر اب بھی سمجھتے ہیں کہ ان کی محرومیوں اور مجبوریوں کو یہی لوگ ختم کرسکتے ہیں تو اس سے بڑی خوش فہمی اور کوئی نہیں۔سراج الحق نے کہا کہ 68سال سے ایک ہی کلب کے لوگ بھیس بدل بدل کر اقتدارپر براجمان ہوتے چلے آرہے ہیں جنہوں نے تحریک پاکستان کو ناکام بنانے کیلئے انگریزوں اور ہندو?ں کا ساتھ دیا مگر جب پاکستان بن گیا تو یہ لوگ انگریزوں سے حاصل کردہ جاگیروں اور سرمائے کے بل بوتے پر اقتدار پر مسلط ہوگئے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے آئین کو پامال کرنے اور ملکی قوانین کا مذاق اڑانے والے قانون کی بالا دستی اور جمہور کے اقتدار کی بات کرکے 68سال سے عوام کو دھوکہ دے رہے ہیں اور عوام بار بار ان کے دھوکے میں آکر پھر انہی کو اپنی گردنوں پر سوار کر لیتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کے کامیاب اجتماع عام نے عوام کے اندر امید کی ایک نئی کرن پیدا کی ہے ،اسلامی پاکستان کے ایجنڈے سے نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر کے مسلمانوں کو نیا حوصلہ اور عزم ملا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم قومی قیادت کو اس ایجنڈا پر متحد کرنے کی کوشش کریں گے۔سراج الحق نے گزشتہ روز انتقال کرجانے والے جماعت اسلامی کی مرکزی شورٰی کے سابق رکن ڈاکٹر سید منصورعلی کی دینی و تحریکی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنی پوری زندگی اسلام کی سربلندی اور غلبہ دین کیلئے وقف کررکھی تھی۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی