یوم یکجہتی کشمیر پر پاکستان کے مشکور ہیں (آج)نماز جمعہ کے خطبات کے بعد پاکستان کیلئے خصوصی دعائیں کریں حریت کانفرنس ،

عالمی برادری مسئلہ کشمیر کے مذاکرات کے ذریعے حل میں مدد کیلئے اپنا کردار ادا کرے سید علی گیلانی میر واعظ عمر فاروق نعیم احمد خان شبیر شاہ آسیہ اندرابی ظفر اکبر ، زمرودہ حبیب،فریدہ بہن جی و دیگر کا بیان

جمعرات 5 فروری 2015 21:14

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5فروری2015ء) مقبوضہ کشمیرمیں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین میر واعظ عمرفاروق بزرگ حریت رہنماء سید علی گیلانی سمیت حریت رہنماؤں نے یوم یکجہتی کشمیر منانے پر پاکستان کے عوام اور حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاہے کہ عالمی برادری مسئلہ کشمیر کے مذاکرات کے ذریعے حل میں مدد کیلئے اپنا کردار ادا کرے  علماء کرام (آج)نماز جمعہ کے خطبات کے بعد پاکستان میں امن اور ترقی و خوشحالی کیلئے خصوصی دعائیں کریں ۔

میر واعظ عمر فاروق نے ایک بیان میں کہاکہ پاکستان نے ہمیشہ اقوام متحدہ اور اسلامی تعاون تنظیم جیسے بین الاقوامی فورموں پر مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔سید علی گیلانی نے کشمیر کے آئمہ کرام اور علمائے دین سے اپیل کی کہ وہ (آج) نماز جمعہ کے خطابات کے بعد پاکستان میں امن اور ترقی و خوشحالی کیلئے خصوصی دعائیں کریں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین میرواعظ عمر فاروق نے ایک بیان میں پاکستان کی طرف سے کشمیر کاز کی سیاسی ، سفارتی اور اخلاقی سطح پر غیر متزلزل حمایت کو تاریخی قراردیتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان نے ہمیشہ اقوام متحدہ اور اوآئی سی جیسے عالمی فورموں پر مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کیلئے اہم کرداراداکیاہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے یوم یکجہتی کشمیرمنانے پر پاکستان کی حکومت ، سیاسی جماعتوں اور عوام کا شکریہ بھی اداکیا۔دریں اثناء جموں وکشمیر نیشنل فرنٹ کے چیئرمین نعیم احمدخان نے بھی ایک بیان میں یوم یکجہتی کشمیر منانے پر پاکستان کے عوام اور حکومت کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے اسلامی ممالک سے اپیل کی کہ وہ بھی کشمیری عوام کی حق خودارادیت کے حصول کی کے ساتھ یکجہتی کا مظاہرہ کرنے کیلئے سال میں ایک دن کا انتخاب کریں تاکہ کشمیریوں کی حوصلہ افزائی ہو۔

سید علی گیلانی نے ایک بیان میں کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کی حمایت جاری رکھنے کیلئے قومی اسمبلی کی طرف سے متفقہ طور پرقرار داد منظور کرنے کرنے پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا ۔بزرگ رہنماء نے کشمیریوں کی سیاسی ، سفارتی اوراخلاقی حمایت جاری رکھنے پرپاکستان کے عوام اور حکومت کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے امام صاحبان اور علمائے دین سے اپیل کی کہ وہ (آج)نماز جمعہ کے اجتماعات میں پاکستان میں امن و استحکام اور ترقی و خوشحالی کیلئے خصوصی دعائیں کریں۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان گزشتہ 68برس سے ہر بین الاقوامی فورم پر مسئلہ کشمیر اٹھاتا رہا ہے اور پاکستان کے کئی حکمرانوں نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں بھی کشمیریوں کی خواہشات، امنگوں اور قربانیوں کی حمایت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری قوم احسان فراموش نہیں ہے اور وہ پاکستان کی بے حد مشکور ہے۔دیگر حریت رہنماؤں آغا سید حسن الموسوی الصفوی، شبیر احمد شاہ، آسیہ اندرابی، یاسمین راجہ ،نعیم احمد خان، ظفر اکبر بٹ، جاوید احمد میر، سید بشیر اندرابی ، فاروق احمد ڈار، محمد یوسف نقاش، زمرودہ حبیب،فریدہ بہن جی ،محمد اقبال میر، شبیر احمد ڈار،فردوس احمد شاہ ، عبدالمجید ترمبو اورفاروق رحمانی نے بھی کشمیریوں کے نصب العین کی مسلسل حمایت جاری رکھنے پر پاکستان کا شکریہ ادا کیاادھر حریت رہنماؤں عبدالمجید ملک ، طاہر مسعود ،انجینئر محمود اور مظفر حسین شاہ نے کراچی ، کوئٹہ ، لاہوراور پشاور میں یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے مختلف ریلیوں سے خطاب کیا۔

دریں اثناء غیر قانونی طورپر نظربند حریت رہنماء ڈاکٹر محمد قاسم فکتو کی غیر قانونی نظربندی کو آج 22برس مکمل ہو گئے ہیں۔بھارتی پولیس نے 1993میں آج کے دن ڈاکٹر قاسم کو گرفتار کیا تھا اور انہیں حکومت کی طرف سے قائم کئے گئے کمیشنوں کی سفارشات کے باوجودرہا نہیں کیا گیا۔کشمیر کونسل یورپی یونین کے زیر اہتمام برسلز میں مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام کے ساتھ اظہارر یکجہتی کیلئے مشعل بردارریلی نکالی گئی ۔ ریلی میں مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی بڑی تعداداور مختلف غیر سرکاری تنظیموں کے نمائندوں نے شرکت کی ۔

Browse Latest Health News in Urdu

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط