گورنر شپ کے 17ماہ میں خود کو انتہائی بے بس محسوس کیا ‘ چوہدری محمد سرور ،

یوتھ آخری امید ہے ،5فیصد طبقے سے اختیارات لیکر 95فیصد عوام کو دینا ہونگے ‘ سابق گورنر پنجاب ، 90فیصد سے زائد یوتھ عمران خان کے ساتھ ہے ،ہر ٹاؤن میں ٹائیگر ز فورس منظم کرینگے ‘ عبدالعلیم خان کا خطاب

ہفتہ 21 فروری 2015 20:55

گورنر شپ کے 17ماہ میں خود کو انتہائی بے بس محسوس کیا ‘ چوہدری محمد سرور ،

لاہور ( اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 21 فروری 2015ء) تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور سابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ وطن عزیز کا نوجوان طبقہ ہماری آخری امید ہے اور یوتھ کی واضح اکثریت عمران خان اور تحریک انصاف کے سا تھ ہے وقت آگیا ہے کہ 68برسوں سے اقتدار پر قابض 5فیصد طبقے سے اختیارات چھین کر ملک کے 95فیصد عوام کو با اختیارات بنایا جائے ،گورنر شپ کے 17ماہ میں انہوں نے خود کو انتہائی بے بس محسوس کیا اور ایسے عہدے جس میں نا انصافی ختم کرکے عوام کو ریلیف نہ دیا جاسکے چھوڑ دینا چاہیئے،گذشتہ 68برسوں سے خواتین کا بھی استحصال ہو رہا ہے ہماری طالبات تعلیم کے شعبے میں بہت آگے ہیں کہ انہوں نے طلباء کو "ناک آوٹ "کر دیا ہے یوتھ کو بااختیار بنانے کا پی ٹی آئی کا منشور لائق تحسین ہے ۔

(جاری ہے)

وہ تحریک انصاف لاہور آفس میں عمران ٹائیگرس فورس کے زیر اہتمام منعقدہ سیمنار سے خطاب کررہے تھے پی ٹی آئی لاہور کے صدر عبدالعلیم خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ تعلیمی اداروں سے لیکر گلیوں ،بازاروں تک نوجوان کی 90سے زائد تعداد عمرا ن خان کے ساتھ ہے ،انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کو نوجوانوں کو سود پر قرضے دینے کے علاوہ کوئی کام نہیں ،نوجوان عدم تحفظ کا شکار دکھائی دیتے ہیں ،حکمران من مانی پالیسیاں چلارہے ہیں جبکہ بے روزگار وں کی فوج تیار ہو رہی ہے ،عبدالعلیم خان نے عمران ٹائیگرس فورس کے قیام کو سراہتے ہوئے اسے ہر ٹاؤن میں مضبوط بنانے کے عزم کا عادہ کیا ۔

انہوں نے کہا کہ چوہدری محمد سرور نے گورنری چھوڑ کر ایک شاندار مثال قائم کی ایسی شخصیت کا پی ٹی آئی میں شامل ہونا ہم سب کیلئے خوشی کی نوید ہے ۔عمران ٹائیگر س فورس لاہور کی صدر ثانیہ کامران نے کہا کہ پہلی مرتبہ کسی سیاسی جماعت نے طالبات کو سیایسی سرگرمیوں کا عملی موقع دیا ہے اور اس کا آغاز لاہور شہر سے ہونا خوش آئیند ہے ہر تعلیمی ادارے سے طالبات عمران خان کے مشن کی تکمیل کیلئے باہر نکلیں گی اور پی ٹی آئی کا ووٹ بینک پہلے سے بھی زیادہ ہو گا انہوں نے لاہور کے ہر ٹاؤن میں گرلز عہدیداروں کی تقرری کا اعلان کیا اور عمران ٹا ئیگرس فورس کی سر پرستی پر پی ٹی آئی لاہور کے صدر عبدالعلیم خان کی کاوشوں کو سراہا ۔

ہماری قومی سیاسی تاریخ خواتین کی جدوجہد سے عبارت ہے اور تحریک انصاف میں عورتوں نے مردوں سے بڑھ کر کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے ۔عمرا ن ٹائیگرس فورس کی اراکین نے عمران خان اور پارٹی کے حق میں زبر دست نعرے بازی کی اور انتہائی جوش و خروش کا مظاہرہ کیا ۔اس موقع پر شعیب صدیقی ،فرخ جاوید مون ،میاں جاوید علی ،یامین ٹیپو ،مہناز رفیع ،عائشہ خالد اور لاہور ڈسٹرک کے عہدیداروں نے شرکت کی ۔

Browse Latest Health News in Urdu

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط