سعودیہ کی جانب سے پاکستان میں 5 ارب ڈالرکی سرمایہ کاری کا فیصلہ خوش آئندہے، چیئرمین اپٹپما

بدھ 17 اپریل 2024 13:50

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2024ء) چیئرمین آل پاکستان ٹیکسٹائل پراسیسنگ ملز ایسوسی ایشن (اپپٹما) حافظ شیخ محمد اصغر قادری نے پاکستان میں سعودی عرب کی جانب سے پانچ ارب ڈالرکی سرمایہ کاری کے فیصلے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں مذکورہ سرمایہ کاری سے ملکی معیشت کو سہارا ملے گا جبکہ اس سرمایہ کاری کیلئے وزیر اعظم شہباز شریف، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر اورسابق نگران حکومت کی کاوشیں لائق تحسین ہیں۔

میڈیا سے بات چیت میں انہوں نے کہا کہ سعودی عرب نے ہمیشہ پاکستان کی معیشت کو مضبوط بنانے اور عوام کی فلاح و بہبود کیلئے معاون کردار ادا کیا ہے تاہم پاکستانی اور سعودی تاجروں کیلئے دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں براہ راست تعاون ناگزیر ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے کاروباری افراد کو روابط میں بہتری اور قانونی اصلاحات کیلئے ایک فریم ورک کی ضرورت ہے جو سرمایہ کاری کی راہ ہمواراور مختلف شعبوں میں تعاون کے امکانات کو وسیع کرے۔

انہوں نے تجویز دی کہ دونوں ممالک میں مشترکہ تجارتی نمائشوں کے انعقاد اورآزاد تجارتی معاہدہ بھی باہمی تعاون کو مزید بڑھانے کا سبب بن سکتاہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تجارت کے وسیع مواقع موجود ہیں جبکہ موجودہ معاشی اور سیاسی ماحول نے سعودی عرب کو معاشی ترقی اورپاکستان کی برآمدات کیلئے منافع بخش مارکیٹ بنا دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے پاس سعودی عرب کے ساتھ ٹیکسٹائل، فارما سیوٹیکل، چاول،چمڑے، سمندری خوراک، ڈیری فارمنگ اوردیگر شعبوں میں تجارتی اور سرمایہ کاری کے تعلقات کو بڑھانے کے وسیع امکانات موجود ہیں جنہیں سعودی عرب کو پاکستان کی برآمدات میں اضافے کیلئے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب ہمیشہ مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑا ہوا ہے اور اس بار بھی سعودی سرمایہ کاری پاکستان کو موجودہ معاشی بحران سے باہر نکالنے کیلئے مدد گار ثابت ہو گی۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی