ڈائریکٹوریٹ آف انٹیلی جنس اینڈ انوسٹی گیشن کسٹمز پشاور کے پانچ اہلکار دوران ڈیوٹی شہید(تفصیلی خبر)

جمعرات 18 اپریل 2024 22:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2024ء) ڈائریکٹوریٹ آف انٹیلی جنس اینڈ انوسٹی گیشن کسٹمز پشاور کے پانچ اہلکار جمعرات کے روز ڈیرہ اسماعیل خان میں سگو گاؤں کے قریب درابن روڈ پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے نامعلوم افراد کی فائرنگ سے شہید ہوگئے۔ آپریشن کے دوران اہلکاروں پر نامعلوم افراد نے گھات لگا کر حملہ کیا اور خودکار ہتھیاروں سے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں انٹیلی جنس آفیسر اسلم خان، حوالدار عنایت اللہ خان، حوالدار اکبر زمان، سپاہی افتخار عالم اور سپاہی شہاب علی اپنے فرائض سرانجام دیتے ہوئے شہید ہوگئے۔

ایف بی آر کی طرف سے یہاں جاری بیان کے مطابق تمام تر مشکلات کے باوجود وہ اپنے فرائض پورے کرنے اور قوم کی خدمت کے لئے سرگرم رہے۔

(جاری ہے)

خطرات کے باوجود اُن کی یہ قربانی بہادری اور دلیری کی ایک شاندار مثال ہے۔ڈائریکٹوریٹ جنرل آف انٹیلی جنس اینڈ انوسٹی گیشن نے شہید ہونے والے اہلکاروں کی اپنی مادر وطن اور محکمہ کے لئے دی گئی بے لوث خدمات اور شجاعت کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے لئے ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

چیئرمین ایف بی آر، ممبر کسٹمز(آپریشنز) ڈائریکٹر جنرل انٹیلی جنس اینڈ انوسٹی گیشن کسٹمز اور پاکستان کسٹمز کے تمام افسران نے شہدا کے خاندانوں سے تعزیت کا اظہار کیا ہے اور اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ وہ اس مشکل گھڑی میں ان کے ساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے۔ ایف بی آر اور پاکستان کسٹمز ملک کی خدمت اور قوم کی فلاح و بہبود کے لئے اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی