بیرون ملک مقیم تارکین وطن کے لیے پاکستان میں سرمایہ کاری کا وقت آگیا ہے، احسن ظفر بختاوری

پیر 22 اپریل 2024 20:09

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2024ء) اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر احسن ظفر بختاوری نے کہا ہے کہ پاکستان غیر ملکی سرمایہ کاری کے لئے ایک بہترین منزل ہے اور پاکستانی تارکین وطن کو نہ صرف خود بلکہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کو راغب کرکے ملک کی ترقی میں اپناکردار ادا کرنے کے لئے آگے آنا چاہیئے،ان خیالات کا انہوں نے امریکی ریاست ٹیکساس کے فالکن ہولڈنگ ایل ایل سی کے چیئرمین اور سی ای او پاکستانی نژاد امریکی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ انفراسٹرکچر کی ترقی، ہسپتالوں کی تعمیر اور خاص طور پر صنعتی شعبے کی ترقی میں سرمایہ کاری کے وسیع امکانات موجود ہیں تاکہ ملکی برآمدات میں اضافہ ہو سکے۔انہوں نے مزید کہا کہ اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری تارکین وطن اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کی ہر ممکن مدد کرے گا،فالکن ہولڈنگ ایل ایل سی ٹیکساس، ریاست ہائے متحدہ امریکہ کے چیئرمین اور سی ای او نے صدر اور دیگر شرکاء کو اپنے ادارے کے کام کے بارے میں آگاہ کیا اور اپنی دلچسپی کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کرنے میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے وفاقی دارالحکومت کے دور افتادہ علاقوں میں گلیوں، سڑکوں، پلوں اور کمیونٹی سینٹرز کی تعمیر میں اپنی ذاتی حیثیت میں سماجی خدمات کے بارے میں بھی شرکاکو آگاہ کیا۔انہوں نے چیمبر کے صدر کو مشترکہ منصوبوں کی راہیں تلاش کرنے کے لئے وفد کی شکل میں امریکہ کا دورہ کرنے کی دعوت بھی دی۔یونائیٹڈ بزنس گروپ کے سیکرٹری جنرل ظفر بختاوری نے کہا کہ پاکستانی تارکین وطن دراصل پاکستان کے سفیر ہیں اور ہم اس کا بے حد احترام کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ وہ ملک کی بہتری کے لیے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔

اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق صدر زبیر احمد ملک نے تارکین وطن کو پاکستان کا عظیم اثاثہ قرار دیتے ہوئے پاکستان میں اپنے کاروبار کے لئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔شرکامیں اسد عزیز، ملک ندیم اختر، مقصود تابش شامل تھے۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی