- Home
- Health
- Health News
- حکومت سولر اور گرین انرجی سیکٹر کی ترقی کے لئے آسان شرائط پر قرضوں کے اجراء سے اقدامات کرے، سرحد ..
حکومت سولر اور گرین انرجی سیکٹر کی ترقی کے لئے آسان شرائط پر قرضوں کے اجراء سے اقدامات کرے، سرحد چیمبر کا مطالبہ
منگل 23 اپریل 2024 22:07
(جاری ہے)
ملاقات کے دوران گرین وینڈ انرجی کے سرپرست اعلیٰ پروفیسر سبحان قریشی نے سرحد چیمبر کے صدرفواد اسحق ،ْ دیگر عہدیداران اور ممبران کو ادارے کے زیر اہتمام ہونے والی1اور 2 جون کوانٹرنیشنل سولر ایکسپو2024ئمیں شرکت کی دعوت بھی دی ۔
سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر فواد اسحق نے گرین وینڈ انرجی کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کانفرنس میں بھرپور شرکت کے ساتھ ساتھ ہر ممکن تعاون کی بھی یقین دہانی کروائی ہے ۔سرحد چیمبر کے صدرفواد اسحق کا کہنا تھا کہ پاکستان کے موجودہ صورتحال کے تناظر میں سولر اور گرین انرجی کا فروغ وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ انہوں نے مرکزی اور خیبر پختونخوا کی حکومت پرزور دیا ہے کہ وہ اس سیکٹر کی ترقی کے لئے اقدامات اٹھائیں کیونکہ پاکستان میں بڑھتے ہوئے بجلی کے بحران پر قابو پانے کے لئے یہی واحد حل ہے اس لئے حکومت سولر اور گرینڈ انرجی کی ترقی اور سیکٹر کی حوصلہ افزائی کے لئے اقدامات اٹھائے ۔ سرحد چیمبر کے صدر فواد اسحق نے کہا کہ حکومت ٹریننگ اداروں میں سولر کے حوالے سے نوجوانوں ،ْ انجینئرز اور ٹیکسیشن کے لئے خصوصی تربیتی پروگرامز شروع کرنے کے لئے اہم اقدامات اٹھائے تاکہ ان کے ہاتھوں میں سولر کے حوالے سے ہنر آئے گا اور جلد ہی برسر روزگارہوں گے۔ انہوں نے سولراورگرین انرجی سے جڑی صنعتوں ،ْ کاروبار کی ترقی کے لئے بھی اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے ۔ ملاقات میں بتایا گیا ہے سولر اور گرین انرجی سیکٹر کے فروغ کے لئے جرمنی اور امریکہ کے ساتھ بھی باہمی رابطے قائم کئے گئے ہیں جس کے ذریعے نوجوانوں کو سیکٹر کے حوالے سے تربیتی و مالی معاونت فراہم کی جاتی ہے ۔ سرحد چیمبر کے صدرفواد اسحق کا کہنا تھا کہ وہ سولر اور گرین انرجی سیکٹر کی ترقی کے لئے امریکن مشن سے بات کریں گے تاکہ مالیاتی / امدادی ادارے اس اہم سیکٹر کے لئے خصوصی فنڈز مختص کریں۔ ملاقات کے دوران بتایا گیا کہ سولر اور گرین انرجی سیکٹر کے فروغ کے لئے ترقی کے ساتھ بھی باہمی تعاون اور مفاہمت کی یادداشت پر دستخط ترکیہ کے ساتھ کئے گئے ہیں اور اس دو طرفہ تعاون سے بھرپور انداز میں استفادہ حاصل اور وفود کے تبادلے کرنے پر زور دیا ہے۔Browse Latest Health News in Urdu
ڈریپ نے معدے کے علاج کی دوا کا ایک بیچ غیر معیاری قرار دے دیا
ڈاؤ یونیورسٹی نے کتے کے کاٹے کی ویکسین اینٹی ریبیز ویکسین" ڈاؤ ریب" تیار کرلی
پاکستان میں مقامی طور پر انسولین کی پیداوار شروع کرنے کا مطالبہ
موٹاپے کے سبب کم عمر لڑکیوں میں جوڑوں کی تکلیف کا انکشاف
سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں
پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ
6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار
ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا
’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا
ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..
میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا
دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..
سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا
پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے
پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں
سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط
2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے
پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی
وزن کو کنٹرول کرنے کیلئے زیتون کا تیل انتہائی موثر ہے،ڈاکٹر محمد احمد سندھو
برطانیہ ،چھینک روکنے کی کوشش پرنوجوان کی سانس کی نالی پھٹ گئی
30 سال میں امراض قلب سے اموات 60 فیصد بڑھ گئیں
شادی کے بعد ہائی بلڈ پریشر کا خطرہ بڑھ جاتا ہے، تحقیق
24 گھنٹے کے دوران صوبے بھر میں 64نئے مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق
کراچی ٹائون پلاننگ سے محروم ملک کا سب سے بڑا شہر