برآمدات کے فروغ کیلئے جدت اورتخلیقی صلاحیتوں پرتوجہ دینے کی ضرورت ہے،احسن ظفر بختاوری

پیر 29 اپریل 2024 18:45

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2024ء) صدر اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری احسن ظفر بختاوری نے کہا ہے کہ زرمبادلہ کمانے اور ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے جدت اور تخلیقی صلاحیتوں پر توجہ دینی ہوگی۔ اسلام آباد ایسوسی ایشن آف پرنٹنگ اینڈ گرافک آرٹس انڈسٹری کے نومنتخب عہدیداران کی تقریب حلف برداری سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے احسن ظفر بختاوری نے کہا کہ اسلام آباد چیمبر کاروبار میں آسانی اور ہموار سفر کے لئے تنظیم کے ساتھ مکمل تعاون کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ تاجر کاروبار کو فروغ دے کر روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور ٹیکس ادا کر کے قومی معیشت کی ترقی میں نمایاں کردار ادا کر رہے ہیں، انہیں کاروبار دوست پالیسیوں کی تشکیل کے لئے حکومتی اداروں میں پالیسی سازی اور فیصلہ سازی میں بھرپور نمائندگی دی جائے۔

(جاری ہے)

نو منتخب صدر اسلام آباد ایسوسی ایشن آف پرنٹنگ اینڈ گرافک آرٹس انڈسٹری شیر محمد نے کہا کہ ان کی تنظیم کمیونٹی اور ملک کے مفاد کے لئے اندرون و بیرون ملک تجارت کے فروغ کے لئے اسلام آباد چیمبرکے ساتھ ہم آہنگی کے لئے پرعزم ہے۔

صدر آل پاکستان انجمن تاجران اجمل بلوچ نے کہا کہ تاجر برادری آئی سی سی آئی کے صدر احسن ظفر بختاوری کی قیادت میں متحد ہے جو کمیونٹی کیلئے دن رات کام کر رہے ہیں۔ یونائیٹڈ بزنس گروپ کے سیکرٹری جنرل ظفر بختاوری نے تاجروں پر زور دیا کہ وہ اسلام آباد چیمبر کے پلیٹ فارم کے ذریعے اپنے مسائل حل کریں۔ تقریب سے صدر ٹریڈرز ویلفیئر ایسوسی ایشن G8/1 ناصر چوہدری، جنرل سیکرٹری IAPGAI آصف بھٹی اور دیگر نے خطاب کیا جبکہ تاجروں کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی۔اس موقع پر سابق ایس وی پی آئی سی سی آئی خالد چوہدری، بابر چوہدری، امتیاز عباسی، ملک ندیم اور اظہر اقبال ملک بھی موجود تھے۔

Browse Latest Health News in Urdu

ڈاؤ یونیورسٹی نے کتے کے کاٹے کی ویکسین اینٹی ریبیز ویکسین" ڈاؤ ریب" تیار کرلی

ڈاؤ یونیورسٹی نے کتے کے کاٹے کی ویکسین اینٹی ریبیز ویکسین" ڈاؤ ریب" تیار کرلی

پاکستان میں مقامی طور پر انسولین کی پیداوار شروع کرنے کا مطالبہ

پاکستان میں مقامی طور پر انسولین کی پیداوار شروع کرنے کا مطالبہ

موٹاپے کے سبب کم عمر لڑکیوں میں جوڑوں کی تکلیف کا انکشاف

موٹاپے کے سبب کم عمر لڑکیوں میں جوڑوں کی تکلیف کا انکشاف

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا