- Home
- Health
- Health News
- پاکستان اسٹاک مارکیٹ ملکی تاریخ میں پہلی بار73ہزار پوائنٹس کی حد عبور کرنے کے بعد مندی کا شکار ..
پاکستان اسٹاک مارکیٹ ملکی تاریخ میں پہلی بار73ہزار پوائنٹس کی حد عبور کرنے کے بعد مندی کا شکار ہو گئی اور انڈیکس 72ہزار پوائنٹس کی سطح سے نیچے گر گیا جبکہ 100انڈیکس میں 1ہزار پوائنٹس سے زاید کی کمی دیکھنے میں آئی اور انڈیکس 71600پوائنٹس کی پست سطح پر بند ہوا ۔ سرمایہ کاروں کو1کھرب45ارب روپے سے زاید کا خسارہ برداشت کرنا پڑاجس سے سرمائے کا مجموعی حجم100 کھرب روپے سے گر کر98کھرب روپے رہ گیا جبکہ 60فیصد حصص کی قیمتیں بھی گھٹ گئیں
پیر 29 اپریل 2024 22:56
(جاری ہے)
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں پیر کو کے ایس ای100انڈیکس میں 1047.71پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی جس سے انڈیکس 72742.75پوائنٹس سے گھٹ کر71695.03پوائنٹس پر آگیا اسی طرح491.86پوائنٹس کی کمی سے کے ایس ای 30انڈیکس24033.87پوائنٹس سے کم ہو کر23542.01پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 47489.46پوائنٹس سے کم ہو کر46910.55پوائنٹس پر آگیا ۔
کاروبار مندی سے مارکیٹ کے سرمائے میں1کھرب45ارب95کروڑ49لاکھ18ہزار282روپے کی کمی واقع ہوئی جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم100کھرب17ارب62کروڑ21لاکھ84ہزار842روپے سے گھٹ کر98کھرب71ارب66کروڑ72لاکھ66ہزار560روپے رہ گیا ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں پیر کو26ارب روپے مالیت کے 61کروڑ33لاکھ 14ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ گذشتہ جمعہ کو22ارب روپے مالیت کے 54کروڑ11لاکھ44ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ روز مجموعی طور پر 385کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سی133کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،231میں کمی اور 21کمپنیو ں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔کاروبار کے لحاظ سے حیسکول پیٹرول 6کروڑ ،فوجی فرٹیلائزر بن قاسم3کروڑ51لاکھ ،پیس پاک لمیٹڈ3کروڑ26لاکھ ،کے الیکٹرک لمیٹڈ2کروڑ10لاکھ اور ٹیلی کارڈ لمیٹڈ1کروڑ81لاکھ حصص کے سودوں سے سرفہرست رہے ۔قیمتوں میں اتار چڑھائو کے اعتبار سے ہلمارک کمپنی لمیٹڈ کے بھائو میں86.32روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے اسکے حصص کی قیمت1239.14روپے ہو گئی اسی طرح31.33روپے کے اضافے سے ساز گار انجینئرنگ ورکس لمیٹڈ کے حصص کی قیمت694.78روپے پر جا پہنچی جبکہ یونی لیور فوڈز لمیٹڈ کے بھائو میں600.21روپے کی کمی واقع ہوئی جس سے اسکے حصص کی قیمت19553.71روپے ہو گئی اسی طرح 338.41روپے کی سے نیسلے پاکستان لمیٹڈ کے حصص کی قیمت7484.20روپے پر آ گئی ۔#Browse Latest Health News in Urdu
ملک بھر میں ہائی بلڈ پریشرکے مرض سے آگاہی کا عالمی دن 17مئی کو منایا جائے گا
بلڈ ٹیسٹ سے قبل از وقت فالج کے خطرات کی نشاندہی ہو سکتی ہے. تحقیق
درمیانی عمر کے لوگوں میں بڑی آنت کے کینسر کے کیسوں میں عالمی سطح پر اضافہ خطرے کی نشاندہی کرتا ہے.طبی ..
چنے‘پالک‘بادام‘خشک انجیر اور مچھلی دودھ سے زیادہ کیلشیم والی غذائیں
صبح اور دوپہر کے بجائے رات میں کیلشیم زیادہ لینا فائدہ مند ہونے کے بجائے نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے.تحقیق
ڈریپ نے معدے کے علاج کی دوا کا ایک بیچ غیر معیاری قرار دے دیا
ڈاؤ یونیورسٹی نے کتے کے کاٹے کی ویکسین اینٹی ریبیز ویکسین" ڈاؤ ریب" تیار کرلی
پاکستان میں مقامی طور پر انسولین کی پیداوار شروع کرنے کا مطالبہ
موٹاپے کے سبب کم عمر لڑکیوں میں جوڑوں کی تکلیف کا انکشاف
سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں
پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ
6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار
ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا
’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا
ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..
میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا
دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..
سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا
پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے
پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں
سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط
2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے
پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی
وزن کو کنٹرول کرنے کیلئے زیتون کا تیل انتہائی موثر ہے،ڈاکٹر محمد احمد سندھو