لاہورچیمبر کے صدر کی سربراہی میں وفد کا بی ایف سی کا دورہ

منگل 30 اپریل 2024 22:09

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 اپریل2024ء) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر کاشف انور کی سربراہی میں وفد نے بزنس فسیلیٹیشن سنٹر کا دورہ کیا اور کاروباری برادری کی سہولت کے لیے مختلف وفاقی و صوبائی محکموں کے سہولیاتی مراکز کا جائزہ لیا۔ وفد میں لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین فریحہ یونس، راجا حسن اختر، احمد الہی ، شمیم اختر، وسیم یوسف، میاں عتیق الرحمن ،سیکریٹری جنرل شاہد خلیل اور دیگر ممبران شامل تھے جبکہ انچارج بی ایف سی عابد سلیم نے لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وفد کو تفصیلی بریفنگ دی۔

بی ایف سی میں 31محکمہ جات ہیں جس میں 26پنجاب جبکہ پانچ وفاق سے تعلق رکھتے ہیں جن میں ای پی ڈی ، ایل ڈی اے، پڈمک، فڈمک، لوکل گورنمنٹ ، پی ایف اے ، ایس این جی پی ایل ، انرجی، لیسکو، پی ایچ ای، پنجاب سمال انڈسٹریز و دیگر شامل ہیں۔

(جاری ہے)

لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر کاشف انور نے بزنس فیسیلیٹیشن سنٹرجیسا اہم قدم اٹھانے پر پنجاب حکومت کو خراج تحسین پیش کیا۔

انہوں نے کہا کہ ون ونڈو آپریشن کے تحت صوبائی اور وفاقی محکموں کی خدمات کو ایک ہی چھت کے نیچے یکجا کرنا تاجر برادری کے لیے بہت بڑا ریلیف ہے کیونکہ اس سے ان کے سرمائے اور وقت کی بچت ہوگی۔لاہور چیمبر کے صدر نے پنجاب انڈسٹریز ڈیپارٹمنٹ کی انتھک کوششوں اور تاجر برادری کے بے مثال تعاون کو بھی سراہا۔انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کی جانب سے ون ونڈو آپریشن کاروباری عمل کو آسان اور صوبے میں کاروباری ماحول کو بہتر بنائے گا۔

انہوں نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ کاروباری برادری کو اب مختلف سرکاری اداروں کی خدمات ایک ہی چھت تلے میسر آگئی ہیں۔ کاشف انور نے کہا کہ لاہور اور دیگر چیمبر ز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کافی عرصے سے یہ مطالبہ کر رہا تھا کہ مقامی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کی سہولت کے لیے ون ونڈو آپریشن ہونا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب ون ونڈو آپریشن نہ صرف غیر ملکیوں کی حوصلہ افزائی کرے گا بلکہ مقامی تاجروں کو بھی نئے منصوبوں میں سرمایہ لگانے کی ترغیب دے گا۔

لاہور چیمبر کے صدر نے کہا کہ سٹڈیز سے معلوم ہوا ہے کہ ان ممالک میں رجسٹرڈ کاروبار بڑھ رہے ہیں جہاں ون ونڈو سہولیات قائم ہیں۔کاشف انور نے کہا کہ لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ملک کا پہلا چیمبر ہے جس نے اپنے ممبران کے لیے ون ونڈو آپریشن شروع کیا ہے اور بہت سے وفاقی اور صوبائی محکمے ایک ہی چھت کے نیچے اپنی خدمات فراہم کر رہے ہیں۔لاہور چیمبر کے صدر کاشف انور نے ہر کاروباری شخص سے بزنس فسیلیٹیشن سنٹرکو وزٹ کرنے کی استدعا کی تاکہ عوام الناس کو ان سہولیات سے آگاہی ہوسکے۔

Browse Latest Health News in Urdu

صبح اور دوپہر کے بجائے رات میں کیلشیم زیادہ لینا فائدہ مند ہونے کے بجائے نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے.تحقیق

صبح اور دوپہر کے بجائے رات میں کیلشیم زیادہ لینا فائدہ مند ہونے کے بجائے نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے.تحقیق

ڈریپ نے معدے کے علاج کی دوا کا ایک بیچ غیر معیاری قرار دے دیا

ڈریپ نے معدے کے علاج کی دوا کا ایک بیچ غیر معیاری قرار دے دیا

ڈاؤ یونیورسٹی نے کتے کے کاٹے کی ویکسین اینٹی ریبیز ویکسین" ڈاؤ ریب" تیار کرلی

ڈاؤ یونیورسٹی نے کتے کے کاٹے کی ویکسین اینٹی ریبیز ویکسین" ڈاؤ ریب" تیار کرلی

پاکستان میں مقامی طور پر انسولین کی پیداوار شروع کرنے کا مطالبہ

پاکستان میں مقامی طور پر انسولین کی پیداوار شروع کرنے کا مطالبہ

موٹاپے کے سبب کم عمر لڑکیوں میں جوڑوں کی تکلیف کا انکشاف

موٹاپے کے سبب کم عمر لڑکیوں میں جوڑوں کی تکلیف کا انکشاف

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا