ایس ای سی پی اوربلوچستان کے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

معاہدے کے تحت بلوچستان کے سکولوں اور تعلیمی اداروں میں طلبا کی مالیاتی خواندگی کے لئے اقدامات کئے جائیں گے

منگل 30 اپریل 2024 22:12

ایس ای سی پی اوربلوچستان کے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2024ء) سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی)اوربلوچستان کے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط ہو گئے،معاہدے کے تحت بلوچستان کے سکولوں اور تعلیمی اداروں میں طلبا کی مالیاتی خواندگی کے لئے اقدامات کئے جائیں گے۔ بلوچستان کے سیکرٹری سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ صالح محمد ناصر اور ایس ای سی پی کے سربراہ برائے انویسٹر ایجوکیشن عثمان سید نے ایم او یو پر دستخط کئے۔

ایم او یو کا مقصد صوبے کے سکولوں اور کالجوں کے نصاب میں مالیاتی خواندگی کے موضوعات کو شامل کرنا، اساتذہ کے تربیتی پروگرام کے ذریعے اساتذہ کو ضروری مہارتوں سے آراستہ کرنا اور طلبا کیلئے انٹرایکٹو سیمینارز کا انعقاد کرنا ہے۔

(جاری ہے)

وزیر تعلیم بلوچستان راحیلہ حمید خان درانی، سیکرٹری فیڈرل ایجوکیشن اینڈ پروفیشنل ٹریننگ محی الدین احمد وانی اور دیگر اعلیٰ حکام نے وفاقی وزارت تعلیم برائے پیشہ ورانہ تربیت میں منعقدہ تقریب میں شرکت کی۔

اس موقع پر راحیلہ درانی نے کہا کہ دور دراز علاقوں کے لوگ کم آمدنی اور بچت کا رجحان نہ ہونے کی وجہ سے مالیاتی مسائل کا زیادہ شکار ہوتے ہیں ، اس صورتحال میں صوبے کے نوجوانوں کو مالی خواندگی کی مطلوبہ مہارتیں فراہم کرنا اور آگہی دینا ضروری ہے۔ایس ای سی پی کے مالیاتی خواندگی کے ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ عثمان سید نے شرکا کو بتایا کہ اس پراگرام کے تحت ایس ای سی پی طلبا کو مالیاتی خواندگی کے بنیادی تصورات جیسے کہ بجٹ، بچت اورسرمایہ کاری تک رسائی وغیرہ کے بارے آگاہ کیا جائے گا۔

سیکرٹری تعلیم محی الدین احمد وانی نے مالی خواندگی کے اقدامات کو آگے بڑھانے کیلئے وفاقی حکومت کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے کہاکہ معاشی ترقی کو آگے بڑھانے میں مالی طور پر خواندہ نوجوان آبادی کا اہم کردار ہے لہذا ہمیں نوجوانوں میں بچت کے رجحان، سرمایہ کاری اور کاروباری شخصیت کے کلچر کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔

Browse Latest Health News in Urdu

چنے‘پالک‘بادام‘خشک انجیر اور مچھلی دودھ سے زیادہ کیلشیم والی غذائیں

چنے‘پالک‘بادام‘خشک انجیر اور مچھلی دودھ سے زیادہ کیلشیم والی غذائیں

صبح اور دوپہر کے بجائے رات میں کیلشیم زیادہ لینا فائدہ مند ہونے کے بجائے نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے.تحقیق

صبح اور دوپہر کے بجائے رات میں کیلشیم زیادہ لینا فائدہ مند ہونے کے بجائے نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے.تحقیق

ڈریپ نے معدے کے علاج کی دوا کا ایک بیچ غیر معیاری قرار دے دیا

ڈریپ نے معدے کے علاج کی دوا کا ایک بیچ غیر معیاری قرار دے دیا

ڈاؤ یونیورسٹی نے کتے کے کاٹے کی ویکسین اینٹی ریبیز ویکسین" ڈاؤ ریب" تیار کرلی

ڈاؤ یونیورسٹی نے کتے کے کاٹے کی ویکسین اینٹی ریبیز ویکسین" ڈاؤ ریب" تیار کرلی

پاکستان میں مقامی طور پر انسولین کی پیداوار شروع کرنے کا مطالبہ

پاکستان میں مقامی طور پر انسولین کی پیداوار شروع کرنے کا مطالبہ

موٹاپے کے سبب کم عمر لڑکیوں میں جوڑوں کی تکلیف کا انکشاف

موٹاپے کے سبب کم عمر لڑکیوں میں جوڑوں کی تکلیف کا انکشاف

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..