وزیراعظم شہبازشریف کا ناکام سرکاری ادارے فروخت کرنے کا اعلان خوش آئند ہے،میاں زاہد حسین

سالانہ 1200 ارب روپے کی بچت ہوگی،غیرضروری ادارے ختم کرنے کا سلسلہ بھی شروع کیا جائے،صدر کراچی انڈسٹریل الائنس

بدھ 15 مئی 2024 18:31

وزیراعظم شہبازشریف کا ناکام سرکاری ادارے فروخت کرنے کا اعلان خوش آئند ہے،میاں زاہد حسین
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2024ء) نیشنل بزنس گروپ پاکستان کے چیئرمین، پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچولز فورم وآل کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدراورسابق صوبائی وزیر میاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہبازشریف کی جانب سے اسٹرٹیجک اداروں کے علاوہ تمام سرکاری ادارے فروخت کرنے کا اعلان انتہائی خوش آئند ہے۔ وزیراعظم اس بات کویقینی بنائیں کہ اسٹرٹیجک اداروں کے نام پرکم سے کم سفید ہاتھیوں کوپالا جائے اوراداروں کی فروخت سے ہونے والی آمدن کوقرض اتارنے اورعوام کی فلاح کے لئے خرچ کیا جائے۔

میاں زاہد حسین نے کاروباری برادری سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کا کاروباری جھمیلوں سے کوئی تعلق نہیں ہونا چائیے کیونکہ حکومت کی جانب سے کاروبارکرنے کے بدترین نتائج سے سب واقف ہیں۔

(جاری ہے)

میاں زاہد حسین نے کہا کہ ناکام سرکاری اداروں کی فروخت جتنی ضروری ہے اتنی ہی عوام کے حقوق کی حفاظت کے لئے نجی اداروں پرکڑی نظررکھنا بھی ضروری ہے کیونکہ پاکستان میں نجی شعبہ میں شامل کالی بھیڑیں منافع کے لئے بحران شروع کرتی رہتی ہیں۔

میاں زاہد حسین نے کہا کہ وزیراعظم شہبازشریف نے وزارت نجکاری اورنجکاری کمیشن کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کا کام کاروبار کرنا نہیں ہے بلکہ سرمایہ کاری کے ماحول کوبہتربنانا اوراس حوالے سے سہولیات اورآسانیاں فراہم کرنا ہے۔ اجلاس کے دوران وزیراعظم نے واضح کیا کہ سرکاری ادارے چاہے نفع بخش ہوں یا خسارہ میں چلنے والے سب کی نجکاری کی جائے گی۔

انھوں نے تمام وفاقی وزارتوں کوبھی ہدایت کی ہے کہ نجکاری کمیشن سے بھرپورتعاون کریں اوراس سلسلہ میں تمام ضروری اقدامات کریں۔ میاں زاہد حسین نے کہا کہ بیماراداروں کی نجکاری سے ان پرضائع ہونے والا 1200 ارب روپیہ سالانہ بچ جائے گا اور عوام کو ان اداروں سے بہتر سہولیات بھی دستیاب ہو سکیں گی جو سرکاری انتظام میں چلنے والے اداروں میں ممکن نہیں۔ نجکاری کے سلسلہ میں شفافیت کواولین ترجیح دینے کی ضرورت ہے جب کہ پی آئی اے اوراسٹیل مل کی فروخت کوترجیح دی جائے تو بہتررہے گا۔ میاں زاہد حسین نے مزید کہا کہ سرکاری اداروں کوبیچنے کے علاوہ غیر ضروری اداروں کوختم کرنے کا سلسلہ بھی شروع کیا جائے جہاں کام نہ کرنے کی تنخواہیں وصول کی جاتی ہیں۔

Browse Latest Health News in Urdu

بلڈ ٹیسٹ سے قبل از وقت فالج کے خطرات کی نشاندہی ہو سکتی ہے. تحقیق

بلڈ ٹیسٹ سے قبل از وقت فالج کے خطرات کی نشاندہی ہو سکتی ہے. تحقیق

درمیانی عمر کے لوگوں میں بڑی آنت کے کینسر کے کیسوں میں عالمی سطح پر اضافہ خطرے کی نشاندہی کرتا ہے.طبی ..

درمیانی عمر کے لوگوں میں بڑی آنت کے کینسر کے کیسوں میں عالمی سطح پر اضافہ خطرے کی نشاندہی کرتا ہے.طبی ..

چنے‘پالک‘بادام‘خشک انجیر اور مچھلی دودھ سے زیادہ کیلشیم والی غذائیں

چنے‘پالک‘بادام‘خشک انجیر اور مچھلی دودھ سے زیادہ کیلشیم والی غذائیں

صبح اور دوپہر کے بجائے رات میں کیلشیم زیادہ لینا فائدہ مند ہونے کے بجائے نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے.تحقیق

صبح اور دوپہر کے بجائے رات میں کیلشیم زیادہ لینا فائدہ مند ہونے کے بجائے نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے.تحقیق

ڈریپ نے معدے کے علاج کی دوا کا ایک بیچ غیر معیاری قرار دے دیا

ڈریپ نے معدے کے علاج کی دوا کا ایک بیچ غیر معیاری قرار دے دیا

ڈاؤ یونیورسٹی نے کتے کے کاٹے کی ویکسین اینٹی ریبیز ویکسین" ڈاؤ ریب" تیار کرلی

ڈاؤ یونیورسٹی نے کتے کے کاٹے کی ویکسین اینٹی ریبیز ویکسین" ڈاؤ ریب" تیار کرلی

پاکستان میں مقامی طور پر انسولین کی پیداوار شروع کرنے کا مطالبہ

پاکستان میں مقامی طور پر انسولین کی پیداوار شروع کرنے کا مطالبہ

موٹاپے کے سبب کم عمر لڑکیوں میں جوڑوں کی تکلیف کا انکشاف

موٹاپے کے سبب کم عمر لڑکیوں میں جوڑوں کی تکلیف کا انکشاف

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا