کراچی چیمبر ور نئوٹیک کے درمیان باہمی مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

ایم او یو کے تحت دونوں ادارے درکار ہنر مندوں کی تربیت کو فروغ دیں گے،افتخار احمد شیخ

بدھ 15 مئی 2024 19:35

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2024ء) کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (کے سی سی آئی) اور نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن ( نئوٹیک) نے ملک میں درکار ہنر مندوں کی تربیت کو فروغ دینے کے لیے باہمی شراکت داری کے لیے مفاہمت کی ایک یادداشت (ایم اویو) پر دستخط کیے ہیں۔کراچی چیمبر میں منعقدہ اجلاس میں ایم او یو پر چیئرپرسن نئوٹیک گلمینہ بلال احمد اور صدر کے سی سی آئی افتخار احمد شیخ نے دستخط کیے۔

ا س موقع پر ڈی جی نئوٹیک سندھ عزیز اللہ چانڈیو اور کے سی سی آئی کی خصوصی کمیٹی برائے ایم او یوز پر عمل درآمد کے چیئرمین جنید اسماعیل ماکڈا کو فوکل پرسن نامزد کیا گیا جنہیں ایم او یو پر مکمل عملدرآمد کو یقینی بنانے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں کے سی سی آئی کے سینئر نائب صدر الطاف اے غفار، نائب صدر تنویر احمد باری اور کے سی سی آئی کی منیجنگ کمیٹی کے اراکین نے بھی شرکت کی۔

چیئرپرسن نئوٹیک گلمینہ بلال نے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ ایم او یوکے تحت نئوٹیک نوجوانوں کو خصوصی تربیت فراہم کرے گا اور جہاں بھی ضرورت محسوس ہوئی اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ فیڈ بیک میکنزم کے ذریعے مشاورت کے بعد نصاب کو صنعتوں کی ضروریات کے مطابق تبدیل کیا جائے گا۔ہمارا مقصد نوجوانوں کو ملازمت کے دوران تربیت کے ساتھ روزگار کے زیادہ سے زیادہ مواقع یقینی بنانا ہے تاکہ وہ نہ صرف صنعتوں بلکہ معیشت کے لیے بھی خوشحالی کا ایک قیمتی ذریعہ بن سکیں۔

انہوں نے مزیدکہا کہ ایم او یو کے تحت نئوٹیک کا پاکستان کے سب سے بڑے اور سب سے مضبوط چیمبر کے ساتھ اشتراک یقینی طور پر معیشت کے لیے سازگار ثابت ہو گا کیونکہ نئوٹیک کے تربیت یافتہ نوجوان صنعتوں کی مجموعی پیداوار بڑھانے کے ساتھ ساتھ برآمدات کو فروغ دینے اور معیشت کو بحرانوں سے نکالنے میں سہارا دینے میں بھی تعمیری کردار ادا کریں گے۔

انہوں نے بتایا کہ نئوٹیک ایک ریگولیٹر کے طور پر کام کرتا ہے جو 5 ہزار سے زائد سرکاری و نجی شعبے کے پیشہ ورانہ تربیتی اداروں کی سرگرمیوں کو منظم کرنے اور نگرانی کی ذمہ داری نبھا رہا ہے تاکہ یہ سب متحرک رہیں اور نوجوانوں کو معیاری تربیت فراہم کرتے رہیں۔صدر کے سی سی آئی افتخار احمد شیخ نے اپنے خیرمقدمی کلمات میں نئوٹیک کو مکمل حمایت اور تعاون فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ مشترکہ کوششوں کی ضرورت پر زور دیا تاکہ نوجوانوں کو صنعتوں کی ضروریات کے مطابق مؤثر طریقے سے تربیت دی جا سکے۔

انہوں نے چیئرپرسن نئوٹیک کو یہ بھی مشورہ دیا کہ وہ کے سی سی آئی میں سیمینار یا ورکشاپ کا اہتمام کریںجس میںکے سی سی آئی کے زیادہ سے زیادہ ممبران کو مدعو کیا جائے گا تاکہ تاجر برادری نئوٹیک کی جانب سے فراہم کی جانے والی خدمات سے واقف ہو سکے۔کے سی سی آئی کی خصوصی کمیٹی برائے ایم او یوز پر عمل درآمد کے چیئرمین جنید اسماعیل ماکڈا نے ایم او یو کی چند نمایاں خصوصیات پر روشنی ڈالتے ہوئے بتایا کہ ایم او یو ایک پلیٹ فارم فراہم کرنے پر توجہ مرکوز کرتا ہے جہاں دونوں فریق ہنر مندوں کی تربیت کو فروغ دینے کے لیے بات چیت کریں گے تاکہ مہارت کی اہلیت کو بہتر بنایا جا سکے اور کے سی سی آئی کے نیٹ ورک میں شامل صنعتوں اور کاروباری اداروں کے ذریعے ملازمت کے دوران تربیت اور تقرری کے مواقع فراہم کیے جاسکیں۔

Browse Latest Health News in Urdu

بلڈ ٹیسٹ سے قبل از وقت فالج کے خطرات کی نشاندہی ہو سکتی ہے. تحقیق

بلڈ ٹیسٹ سے قبل از وقت فالج کے خطرات کی نشاندہی ہو سکتی ہے. تحقیق

درمیانی عمر کے لوگوں میں بڑی آنت کے کینسر کے کیسوں میں عالمی سطح پر اضافہ خطرے کی نشاندہی کرتا ہے.طبی ..

درمیانی عمر کے لوگوں میں بڑی آنت کے کینسر کے کیسوں میں عالمی سطح پر اضافہ خطرے کی نشاندہی کرتا ہے.طبی ..

چنے‘پالک‘بادام‘خشک انجیر اور مچھلی دودھ سے زیادہ کیلشیم والی غذائیں

چنے‘پالک‘بادام‘خشک انجیر اور مچھلی دودھ سے زیادہ کیلشیم والی غذائیں

صبح اور دوپہر کے بجائے رات میں کیلشیم زیادہ لینا فائدہ مند ہونے کے بجائے نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے.تحقیق

صبح اور دوپہر کے بجائے رات میں کیلشیم زیادہ لینا فائدہ مند ہونے کے بجائے نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے.تحقیق

ڈریپ نے معدے کے علاج کی دوا کا ایک بیچ غیر معیاری قرار دے دیا

ڈریپ نے معدے کے علاج کی دوا کا ایک بیچ غیر معیاری قرار دے دیا

ڈاؤ یونیورسٹی نے کتے کے کاٹے کی ویکسین اینٹی ریبیز ویکسین" ڈاؤ ریب" تیار کرلی

ڈاؤ یونیورسٹی نے کتے کے کاٹے کی ویکسین اینٹی ریبیز ویکسین" ڈاؤ ریب" تیار کرلی

پاکستان میں مقامی طور پر انسولین کی پیداوار شروع کرنے کا مطالبہ

پاکستان میں مقامی طور پر انسولین کی پیداوار شروع کرنے کا مطالبہ

موٹاپے کے سبب کم عمر لڑکیوں میں جوڑوں کی تکلیف کا انکشاف

موٹاپے کے سبب کم عمر لڑکیوں میں جوڑوں کی تکلیف کا انکشاف

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا