ملک میں ضروری اشیاء کی قیمتوں میں کمی کا رحجان جاری، ہفتہ کے دوران ضروری اشیاء کی قیمتوں میں 1.06 فیصد کی کمی ریکارڈ

جمعہ 17 مئی 2024 20:08

ملک میں ضروری اشیاء کی قیمتوں میں کمی کا رحجان جاری، ہفتہ کے دوران ضروری اشیاء کی قیمتوں میں 1.06 فیصد کی کمی ریکارڈ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2024ء) ملک میں ضروری اشیاء کی قیمتوں میں کمی کا رحجان گزشتہ ہفتہ بھی برقرار رہا اور ہفتہ کے دوران ضروری اشیاء کی قیمتوں میں 1.06 فیصد کی کمی ہوئی۔ پاکستان بیورو برائے شماریات کی جانب سے قیمتوں کے حساس اشاریہ بارے ہفتہ واررپورٹ کے مطابق 16 مئی کو ختم ہونے والے ہفتہ میں ملک میں روزمرہ استعمال کی 16 اشیاء کی قیمتوں میں کمی اور 15 کی قیمتوں میں استحکام رہا،اس کے برعکس 20 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔

رواں ہفتہ میں ٹماٹر کی قیمت میں 31.18 فیصد، پیاز 21.84 فیصد، لہسن 7.76 فیصد، پیٹرول 5.32 فیصد، آٹا 3.66 فیصد، ایل پی جی 3.66 فیصد، ڈیزل 2.79 فیصد، ٹوٹا باسمتی چاول 1.52 فیصد، سرخ مرچ پائوڈر 1.31فیصد، دال مسور 1.08 فیصد اور کیلا کی قیمت میں 0.87 فیصد کی کمی ہوئی۔

(جاری ہے)

اس کے برعکس پکی دال کی قیمت میں 1.96 فیصد، شرٹنگ 1.74 فیصد، آلو 1.46 فیصد، بیف 1.11 فیصد، مٹن 1.04 فیصد، دال چنا 1 فیصد، انرجی سیور 0.73 فیصد انڈے 0.73 فیصد اور چکن کی قیمت میں 0.30 فیصد کا اضافہ ہوا، سب سے کم یعنی 17732 روپے ماہوار آمدنی رکھنے والے گروپ کیلئے قیمتوں کے حساس اشاریہ میں 1.17 فیصد کی کمی ہوئی، 17733 روپے سے لیکر 22888 روپے، 22889 روپے سے لیکر 29517 روپے، 29518 روپے سے لیکر 44175 اور اس سے زیادہ ماہوار آمدنی رکھنے والے گروپوں کیلئے قیمتوں کے حساس اشاریہ میں بالترتیب 1.14 فیصد، 1.02 فیصد، 1.04 فیصد اور 1.06 فیصد کی کمی ہوئی۔

صارفین کیلئے قیمتوں کے حساس اشاریہ کا تعین ملک کے 17 شہروں کی 50 مارکیٹوں میں 51 ضروری اشیاء کی قیمتوں میں کمی بیشی کی بنیاد پر کیا جاتا ہے۔

Browse Latest Health News in Urdu

ملک بھر میں ہائی بلڈ پریشرکے مرض سے آگاہی کا عالمی دن 17مئی کو منایا جائے گا

ملک بھر میں ہائی بلڈ پریشرکے مرض سے آگاہی کا عالمی دن 17مئی کو منایا جائے گا

بلڈ ٹیسٹ سے قبل از وقت فالج کے خطرات کی نشاندہی ہو سکتی ہے. تحقیق

بلڈ ٹیسٹ سے قبل از وقت فالج کے خطرات کی نشاندہی ہو سکتی ہے. تحقیق

درمیانی عمر کے لوگوں میں بڑی آنت کے کینسر کے کیسوں میں عالمی سطح پر اضافہ خطرے کی نشاندہی کرتا ہے.طبی ..

درمیانی عمر کے لوگوں میں بڑی آنت کے کینسر کے کیسوں میں عالمی سطح پر اضافہ خطرے کی نشاندہی کرتا ہے.طبی ..

چنے‘پالک‘بادام‘خشک انجیر اور مچھلی دودھ سے زیادہ کیلشیم والی غذائیں

چنے‘پالک‘بادام‘خشک انجیر اور مچھلی دودھ سے زیادہ کیلشیم والی غذائیں

صبح اور دوپہر کے بجائے رات میں کیلشیم زیادہ لینا فائدہ مند ہونے کے بجائے نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے.تحقیق

صبح اور دوپہر کے بجائے رات میں کیلشیم زیادہ لینا فائدہ مند ہونے کے بجائے نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے.تحقیق

ڈریپ نے معدے کے علاج کی دوا کا ایک بیچ غیر معیاری قرار دے دیا

ڈریپ نے معدے کے علاج کی دوا کا ایک بیچ غیر معیاری قرار دے دیا

ڈاؤ یونیورسٹی نے کتے کے کاٹے کی ویکسین اینٹی ریبیز ویکسین" ڈاؤ ریب" تیار کرلی

ڈاؤ یونیورسٹی نے کتے کے کاٹے کی ویکسین اینٹی ریبیز ویکسین" ڈاؤ ریب" تیار کرلی

پاکستان میں مقامی طور پر انسولین کی پیداوار شروع کرنے کا مطالبہ

پاکستان میں مقامی طور پر انسولین کی پیداوار شروع کرنے کا مطالبہ

موٹاپے کے سبب کم عمر لڑکیوں میں جوڑوں کی تکلیف کا انکشاف

موٹاپے کے سبب کم عمر لڑکیوں میں جوڑوں کی تکلیف کا انکشاف

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار