کاٹی کا پیٹرولیم قیمتوں میں کمی کا خیر مقدم

سامان کی نقل و حمل کی لاگت میں بھی فوری کمی کو یقینی بنایا جائے، مہنگائی بھی کم ہونی چاہیے، صدر جوہر قندھاری

جمعہ 17 مئی 2024 22:57

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 مئی2024ء) کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (کاٹی) کے صدر جوہر قندھاری نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی سے عام آدمی کو فایدہ پہنچنا چاہیے۔ صدر کاٹی نے کہا کہ پیٹرول مہنگا ہونے پر ٹرانسپورٹرز کرایوں میں فوری اضافہ کر دیتے ہیں، جبکہ گزشتہ کمی اور حالیہ کمی کے باوجود ٹرانسپورٹرز کی جانب سے کرائے میں کمی نہیں کی گئی جس سے نہ صرف انڈسٹری کیلئے مال کی ترسیل مہنگی ہے بلکہ عوام کو پبلک ٹرانسپورٹ میں بھی بھاری کرائے ادا کرنے پڑ رہے ہیں، جس سے ان کی مشکلات میں کوئی کمی نہیں آئی۔

جوہر قندھاری نے حکومت اور انتظامیہ سے اپیل کی کہ ٹرانسپورٹ کے کرایوں جس میں مال بردار گاڑیاں اور پبلک ٹرانسپورٹ شامل ہے کے کرایوں میں کمی کی جائے تاکہ مہنگائی میں کمی ہو اور عوام کو حکومت کے مثبت فیصلے کا فائدہ پہنچ سکے۔

(جاری ہے)

انہوں نے ٹرانسپورٹرز سے بھی مطالبہ کیا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کے بعد عوام کو ریلیف دیں۔

صدر کاٹی نے کہا کہ مہنگائی، غربت، بیروزگاری ا?سمان سے باتیں کر رہی ہے،اشیائ خور و نوش کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے نے غریب عوام کی زندگی اجیرن بنا دی ہے، ان حالات میں حکمران عوام کی مالی مشکلات میں کمی کے لئے پیٹرول میں کمی کے یقینی فوائد عوامی سطح تک پہنچانے کے لئے انتظامات کرے۔جوہر قندھاری نے مزید کہا کہ پیٹرولیئم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے سامان کی نقل و حمل کی لاگت میں بھی فوری کمی کو یقینی بنایا جائے کیونکہ مال بردار بحری جہازوں کے بڑھتے اخراجات اور فریٹ کمپنیوں کی جانب سے لاگت میں ریکارڈ اضافہ برداشت کرنے کی انڈسٹری متحمل نہیں۔#

Browse Latest Health News in Urdu

ملک بھر میں ہائی بلڈ پریشرکے مرض سے آگاہی کا عالمی دن 17مئی کو منایا جائے گا

ملک بھر میں ہائی بلڈ پریشرکے مرض سے آگاہی کا عالمی دن 17مئی کو منایا جائے گا

بلڈ ٹیسٹ سے قبل از وقت فالج کے خطرات کی نشاندہی ہو سکتی ہے. تحقیق

بلڈ ٹیسٹ سے قبل از وقت فالج کے خطرات کی نشاندہی ہو سکتی ہے. تحقیق

درمیانی عمر کے لوگوں میں بڑی آنت کے کینسر کے کیسوں میں عالمی سطح پر اضافہ خطرے کی نشاندہی کرتا ہے.طبی ..

درمیانی عمر کے لوگوں میں بڑی آنت کے کینسر کے کیسوں میں عالمی سطح پر اضافہ خطرے کی نشاندہی کرتا ہے.طبی ..

چنے‘پالک‘بادام‘خشک انجیر اور مچھلی دودھ سے زیادہ کیلشیم والی غذائیں

چنے‘پالک‘بادام‘خشک انجیر اور مچھلی دودھ سے زیادہ کیلشیم والی غذائیں

صبح اور دوپہر کے بجائے رات میں کیلشیم زیادہ لینا فائدہ مند ہونے کے بجائے نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے.تحقیق

صبح اور دوپہر کے بجائے رات میں کیلشیم زیادہ لینا فائدہ مند ہونے کے بجائے نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے.تحقیق

ڈریپ نے معدے کے علاج کی دوا کا ایک بیچ غیر معیاری قرار دے دیا

ڈریپ نے معدے کے علاج کی دوا کا ایک بیچ غیر معیاری قرار دے دیا

ڈاؤ یونیورسٹی نے کتے کے کاٹے کی ویکسین اینٹی ریبیز ویکسین" ڈاؤ ریب" تیار کرلی

ڈاؤ یونیورسٹی نے کتے کے کاٹے کی ویکسین اینٹی ریبیز ویکسین" ڈاؤ ریب" تیار کرلی

پاکستان میں مقامی طور پر انسولین کی پیداوار شروع کرنے کا مطالبہ

پاکستان میں مقامی طور پر انسولین کی پیداوار شروع کرنے کا مطالبہ

موٹاپے کے سبب کم عمر لڑکیوں میں جوڑوں کی تکلیف کا انکشاف

موٹاپے کے سبب کم عمر لڑکیوں میں جوڑوں کی تکلیف کا انکشاف

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار