صوبہ بھر میں کارپٹ ٹریننگ اینڈ پروڈکشن سینٹرزکے قیام کے ماڈل کو بحال کیا جائے ‘ اعجاز الرحمان

کارپٹ سٹریٹ کا قیام عمل میں لایا جائے تو دنیا میںپاکستانی قالین کی مانگ بڑھ سکتی ہے‘ چیئر پرسن سی ٹی آئی

اتوار 19 مئی 2024 12:05

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2024ء) کارپٹ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کے چیئر پرسن اعجاز الرحمان نے حکومت سے ہاتھ سے بنے قالینوں کی صنعت کی بحالی میں معاونت فراہم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاہے کہ صوبہ بھر میں کارپٹ ٹریننگ اینڈ پروڈکشن سینٹرزکے قیام کے ماڈل کو بحال کیا جائے جس سے اس صنعت سے وابستہ ہنر مندوںکو مناسب تربیت اور مینوفیکچررز کو سہولیات فراہم ہوں گی ،ماضی میںقالین کا شعبہ پاکستان کے اہم برآمدی شعبوں میں سے ایک رہا ہے تاہم گزشتہ دہائی کے دوران پاکستان کی قالین کی برآمدات میں زبردست کمی دیکھی گئی ہے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے کارپٹ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ میں جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ عالمی نمائشوں میں پاکستان کی نمائندگی نہ ہونے کے برابر ہوتی ہے جس کی وجہ سے ہماری مصنوعات کی مناسب تشہیر ہوتی ہے اور نہ ہی برآمدی آرڈر زملتے ہیں،اس کے برعکس روایتی حریف سمیت دیگر ممالک کے برآمد کنندگان کو عالمی نمائشوں میں شرکت کیلئے حکومتی سطح پر معاونت دی جاتی ہے جس کا وہ بھرپور فائدہ اٹھاتے ہیں۔

(جاری ہے)

اگر مستقل کارپٹ سٹریٹ کا قیام عمل میں لایا جائے تو بین الاقوامی مارکیٹ میںپاکستانی قالین کی مانگ بڑھ سکتی ہے۔اعجاز الرحمان نے کہا کہ 80 فیصد کارپٹ انڈسٹری پنجاب میں ہے ،70اور80 کی دہائی میںپنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن کے زیر کنٹرول پنجاب کی ہر تحصیل ہیڈ کوارٹر میں 80 سے زائدکارپٹ ٹریننگ اینڈ پروڈکشن سینٹرز کام کر رہے تھے۔ مطالبہ ہے کہ صوبائی حکومت اس ماڈل کو بحال کرے ،قالینوں کی پیداوار کی کمی پر قابو پانے کے لیے ایک ہی چھت تلے تمام سہولیات مہیا کرنے کیلئے خصوصی طور لاہور اور بہاولپور میں کارپٹ واشنگ،فنشنگ،ڈیزائننگ،ٹریننگ انسٹی ٹیوٹس ،ویووینگ اور کامن فیسلیٹیز سنٹر زبنائے جائیں ،اس اقدام سے یقینی طو رپر بیمار صنعت کو بحال کر نے میں مدد ملے گی ۔

انہوں نے کہا کہ انسٹی ٹیوٹ میں نئے آئیڈیاز متعارف کرانے کیلئے کام کر رہے ہیںاور اس کیلئے ہاتھ سے بنے قالینوں کے غیر ملکی خریداروں کے رجحان کو پیش نظر رکھا جارہا ہے ۔حکومت سے اپیل ہے کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں برآمدی شعبوں خصوصاً ہاتھ سے بنے قالینوں کی صنعت کو بچانے کی غرض سے خصوصی پیکج دیا جائے تاکہ اس سے وابستہ ہنر مندوں کی سرپرستی ممکن ہو سکے ۔

Browse Latest Health News in Urdu

ملک بھر میں ہائی بلڈ پریشرکے مرض سے آگاہی کا عالمی دن 17مئی کو منایا جائے گا

ملک بھر میں ہائی بلڈ پریشرکے مرض سے آگاہی کا عالمی دن 17مئی کو منایا جائے گا

بلڈ ٹیسٹ سے قبل از وقت فالج کے خطرات کی نشاندہی ہو سکتی ہے. تحقیق

بلڈ ٹیسٹ سے قبل از وقت فالج کے خطرات کی نشاندہی ہو سکتی ہے. تحقیق

درمیانی عمر کے لوگوں میں بڑی آنت کے کینسر کے کیسوں میں عالمی سطح پر اضافہ خطرے کی نشاندہی کرتا ہے.طبی ..

درمیانی عمر کے لوگوں میں بڑی آنت کے کینسر کے کیسوں میں عالمی سطح پر اضافہ خطرے کی نشاندہی کرتا ہے.طبی ..

چنے‘پالک‘بادام‘خشک انجیر اور مچھلی دودھ سے زیادہ کیلشیم والی غذائیں

چنے‘پالک‘بادام‘خشک انجیر اور مچھلی دودھ سے زیادہ کیلشیم والی غذائیں

صبح اور دوپہر کے بجائے رات میں کیلشیم زیادہ لینا فائدہ مند ہونے کے بجائے نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے.تحقیق

صبح اور دوپہر کے بجائے رات میں کیلشیم زیادہ لینا فائدہ مند ہونے کے بجائے نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے.تحقیق

ڈریپ نے معدے کے علاج کی دوا کا ایک بیچ غیر معیاری قرار دے دیا

ڈریپ نے معدے کے علاج کی دوا کا ایک بیچ غیر معیاری قرار دے دیا

ڈاؤ یونیورسٹی نے کتے کے کاٹے کی ویکسین اینٹی ریبیز ویکسین" ڈاؤ ریب" تیار کرلی

ڈاؤ یونیورسٹی نے کتے کے کاٹے کی ویکسین اینٹی ریبیز ویکسین" ڈاؤ ریب" تیار کرلی

پاکستان میں مقامی طور پر انسولین کی پیداوار شروع کرنے کا مطالبہ

پاکستان میں مقامی طور پر انسولین کی پیداوار شروع کرنے کا مطالبہ

موٹاپے کے سبب کم عمر لڑکیوں میں جوڑوں کی تکلیف کا انکشاف

موٹاپے کے سبب کم عمر لڑکیوں میں جوڑوں کی تکلیف کا انکشاف

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار