چیمبرز، تاجر تنظیموں، ٹیکس بارز کی قابل عمل ،موثر تجاویز کو بجٹ دستاویز کا حصہ ہونا چاہیے‘ اشرف بھٹی

تاجر طبقے میں ٹیکسز کا مزید بوجھ برداشت کرنے کی سکت نہیں‘مرکزی صدر آل پاکستان انجمن تاجران

اتوار 19 مئی 2024 12:05

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2024ء) آل پاکستان انجمن تاجران کے صدر اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ کیلئے ملک بھر کے چیمبرز ، تاجر تنظیموں اور ٹیکس بارز سے ملنے والی تجاویز کو صرف خط و کتابت تک محدود نہیں ہونا چاہیے بلکہ حکومت قابل عمل او رموثر تجاویز کو بجٹ دستاویز کا حصہ بنائے ،تاجر طبقے میں ٹیکسز کا مزید بوجھ برداشت کرنے کی سکت نہیں ،وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے ایک بار پھر سیاسی جماعتوں کو مل بیٹھنے کی دعوت قابل ستائش ہے ،اپیل ہے ملک کی خاطر میثاق معیشت کی طرف پیشرفت کی جائے ۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں انہوںنے کہا کہ حکومت سے درخواست ہے کہ بجٹ کی تیاری میں صرف بیورو کریسی کے اعدادوشمار پر اکتفا نہ کیا جائے بلکہ اسٹیک ہولڈرز کو بھی اہمیت دی جانی چاہیے ۔ٹیکسز کی صورت میں مزید بوجھ ڈالنے کی پالیسی کو ترک کیا جائے ۔انہوںنے کہا کہ سیاسی جماعتیں نظریے کی بنیاد پر اختلاف کریں لیکن سیاست کو ذاتی دشمنی میں تبدیل نہ کیا جائے ،ملک کی خاطر میثاق کی طرف پیشرف کی جائے ،معاشی میثاق میں پاکستان کو قرضوں کو دلدل سے باہر نکالنے کیلئے بھی نکات شامل ہونے چاہئیں اور آئندہ قرض کے حصول کے لئے بھی ایک ضابطہ اخلاق طے کیا جائے کہ کن نا گزیر حالات میں قرض حاصل کیا جا سکے گا۔

Browse Latest Health News in Urdu

ملک بھر میں ہائی بلڈ پریشرکے مرض سے آگاہی کا عالمی دن 17مئی کو منایا جائے گا

ملک بھر میں ہائی بلڈ پریشرکے مرض سے آگاہی کا عالمی دن 17مئی کو منایا جائے گا

بلڈ ٹیسٹ سے قبل از وقت فالج کے خطرات کی نشاندہی ہو سکتی ہے. تحقیق

بلڈ ٹیسٹ سے قبل از وقت فالج کے خطرات کی نشاندہی ہو سکتی ہے. تحقیق

درمیانی عمر کے لوگوں میں بڑی آنت کے کینسر کے کیسوں میں عالمی سطح پر اضافہ خطرے کی نشاندہی کرتا ہے.طبی ..

درمیانی عمر کے لوگوں میں بڑی آنت کے کینسر کے کیسوں میں عالمی سطح پر اضافہ خطرے کی نشاندہی کرتا ہے.طبی ..

چنے‘پالک‘بادام‘خشک انجیر اور مچھلی دودھ سے زیادہ کیلشیم والی غذائیں

چنے‘پالک‘بادام‘خشک انجیر اور مچھلی دودھ سے زیادہ کیلشیم والی غذائیں

صبح اور دوپہر کے بجائے رات میں کیلشیم زیادہ لینا فائدہ مند ہونے کے بجائے نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے.تحقیق

صبح اور دوپہر کے بجائے رات میں کیلشیم زیادہ لینا فائدہ مند ہونے کے بجائے نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے.تحقیق

ڈریپ نے معدے کے علاج کی دوا کا ایک بیچ غیر معیاری قرار دے دیا

ڈریپ نے معدے کے علاج کی دوا کا ایک بیچ غیر معیاری قرار دے دیا

ڈاؤ یونیورسٹی نے کتے کے کاٹے کی ویکسین اینٹی ریبیز ویکسین" ڈاؤ ریب" تیار کرلی

ڈاؤ یونیورسٹی نے کتے کے کاٹے کی ویکسین اینٹی ریبیز ویکسین" ڈاؤ ریب" تیار کرلی

پاکستان میں مقامی طور پر انسولین کی پیداوار شروع کرنے کا مطالبہ

پاکستان میں مقامی طور پر انسولین کی پیداوار شروع کرنے کا مطالبہ

موٹاپے کے سبب کم عمر لڑکیوں میں جوڑوں کی تکلیف کا انکشاف

موٹاپے کے سبب کم عمر لڑکیوں میں جوڑوں کی تکلیف کا انکشاف

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار