ای ایس ایس آئی میں ملنے والی جان بچانے کی ادویات کے معیار پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائیگا،فضل شکور خان

بدھ 22 مئی 2024 22:55

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2024ء) خیبر پختونخوا کے وزیر برائے محکمہ محنت فضل شکورخان نے کہا ہے کہ ایمپلائز سوشل سیکورٹی انسٹی ٹیوشن میں ملنے والی جان بچانے کی ادویات کے معیار پر کوئی سمجھوتا برداشت نہیں کیا جائے گا انہوں نے سختی سے ہدایات کی کہ ایمپلائز سوشل سیکورٹی انسٹی ٹیوشنز کے زیر انتظام چلنے والے ہسپتالوں میں ایمبولینسز کے معیار اور سروسز کو بہتر بنایا جائے اور اگر ایمبولینسز کو کسی دوسری مقصد کیلیے استعمال کیا گیا تو متعلقہ آفیسر کوتاہی اور غفلت کا ذمہ دار ہوگا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید ہدایت کی کہ ای ایس ایس آئی کے میڈیکل شعبے سے وابستہ عملے کی غیر ضروری اور طویل چھٹیاں فوری طور پر ختم کی جائیں یہ ہدایت صوبائی وزیر نے ایمپلائز سوشل سیکورٹی انسٹیٹیوشن پشاور کے دورہ کے موقع پر جاری کیںاس موقع پر انکے ہمراہ سیکرٹری لیبر ڈیپارٹمنٹ اور دیگر افسران بھی موجود تھے صوبائی وزیر نے ای ایس ایس آئی کی مختلف سیکشنز کا معائنہ کیا اور موقع پر موجود عملے سے کام کے بارے میں دریافت کیا صوبائی وزیر کو ای ایس ایس آئی پر تفصیلی بریفنگ دی گئی بریفنگ میں صوبائی وزیر کو ادایات کی خریداری اور دوسرے امور پر تفصیلی طور پر آگاہ کیا صوبائی وزیر کو بریفنگ میں بتایاگیا کہ میڈیسن کے شعبے کے لیے 355 ملین روپے کی منظوری ہوئی ہے جسمیں 340 ملین روپے خرچ ہوئے ہے صوبائی وزیر کو مذیدبتایا گیا کہ پورے ادارے میں ایک مہینے کے اندر اندر بائیو میٹرک سسٹم فعال ہوجائیگا اس موقع پر صوبائی وزیر نے متعلقہ افسران کو ہدایت جاری کی کہ ڈیرہ اسماعیل خان، سوات اور نوشہرہ میں فوری طور پر میڈیسن سٹور کا قیام عمل میں لایا جائے تا کہ مزدوروں کے فوری اور جلد علاج معالجے کو یقینی بنایاجاسکے۔

Browse Latest Health News in Urdu

ملک بھر میں ہائی بلڈ پریشرکے مرض سے آگاہی کا عالمی دن 17مئی کو منایا جائے گا

ملک بھر میں ہائی بلڈ پریشرکے مرض سے آگاہی کا عالمی دن 17مئی کو منایا جائے گا

بلڈ ٹیسٹ سے قبل از وقت فالج کے خطرات کی نشاندہی ہو سکتی ہے. تحقیق

بلڈ ٹیسٹ سے قبل از وقت فالج کے خطرات کی نشاندہی ہو سکتی ہے. تحقیق

درمیانی عمر کے لوگوں میں بڑی آنت کے کینسر کے کیسوں میں عالمی سطح پر اضافہ خطرے کی نشاندہی کرتا ہے.طبی ..

درمیانی عمر کے لوگوں میں بڑی آنت کے کینسر کے کیسوں میں عالمی سطح پر اضافہ خطرے کی نشاندہی کرتا ہے.طبی ..

چنے‘پالک‘بادام‘خشک انجیر اور مچھلی دودھ سے زیادہ کیلشیم والی غذائیں

چنے‘پالک‘بادام‘خشک انجیر اور مچھلی دودھ سے زیادہ کیلشیم والی غذائیں

صبح اور دوپہر کے بجائے رات میں کیلشیم زیادہ لینا فائدہ مند ہونے کے بجائے نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے.تحقیق

صبح اور دوپہر کے بجائے رات میں کیلشیم زیادہ لینا فائدہ مند ہونے کے بجائے نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے.تحقیق

ڈریپ نے معدے کے علاج کی دوا کا ایک بیچ غیر معیاری قرار دے دیا

ڈریپ نے معدے کے علاج کی دوا کا ایک بیچ غیر معیاری قرار دے دیا

ڈاؤ یونیورسٹی نے کتے کے کاٹے کی ویکسین اینٹی ریبیز ویکسین" ڈاؤ ریب" تیار کرلی

ڈاؤ یونیورسٹی نے کتے کے کاٹے کی ویکسین اینٹی ریبیز ویکسین" ڈاؤ ریب" تیار کرلی

پاکستان میں مقامی طور پر انسولین کی پیداوار شروع کرنے کا مطالبہ

پاکستان میں مقامی طور پر انسولین کی پیداوار شروع کرنے کا مطالبہ

موٹاپے کے سبب کم عمر لڑکیوں میں جوڑوں کی تکلیف کا انکشاف

موٹاپے کے سبب کم عمر لڑکیوں میں جوڑوں کی تکلیف کا انکشاف

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار