اسلامک فنانس ڈویلپمنٹ پروگرام ''میزان جستجو''کی گریجویشن تقریب کا انعقاد

جمعرات 23 مئی 2024 19:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2024ء) اسلامک فنانس ڈویلپمنٹ پروگرام ''میزان جستجو'' کی گریجویشن تقریب کا انعقاد آئی بی اے سٹی کیمپس میں کیاگیا۔ میزان بینک اور آئی بی اے سیف (آئی بی اے، سی ای آئی ایف) کی شراکت دار ی کے تحت شروع کیا جانے والا پروگرام ایک مکمل فنڈڈ ٹیلنٹ ڈویلپمنٹ پروگرام ہے۔ جمعرات کو جاری اعلامیہ کے مطابق سابق گورنر سٹیٹ بینک اور آئی بی اے سیف کے چیئرمین ڈاکٹر عشرت حسین تقریب کے مہمانِ خصوصی تھے۔

اس موقع پر میزان بینک کے چیف ایگزیکٹو آفیسر عرفان صدیقی، ڈپٹی چیف ایگزیکٹو آفیسر سید عامر علی اور آئی بی اے سیف کے ڈائریکٹر احمد علی صدیقی بھی موجود تھے۔اعلامیہ میں کہا گیا کہ اگست تا دسمبر 2023ء کے دوران اسلامک بینکنگ انڈسٹری کاقبل از ٹیکس منافع 393.4ارب روپے سے تجاوز کرگیا ہے۔

(جاری ہے)

ملک بھر میں 4950برانچ نیٹ ورک اور 6.75ٹریلین روپے کے اثاثوں کے ساتھ ملک میں اسلامک بینکنگ انڈسٹری کی ترقی کی سالانہ شرح 24فیصد سے زائد ہے۔

پاکستان میں اسلامی بینکنگ نے نہ صرف ملک میں روائتی بینکوں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے بلکہ عالمی سطح پر بھی نمایاں مقام حاصل کرلیا ہے۔ 2027تک ملک کے مالیاتی نظام کو اسلامک فنانس نظام میں مکمل منتقلی کیلئے وفاقی شرعی عدالت کی طرف سے مقرر کردہ تاریخ کے قریب آتے ہی ملک میں اسلامک فنانس کے پروفیشنلز کی طلب میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔ میزان بینک اور آئی بی اے کے درمیان یہ شراکت داری ملک میں اسلامک فنانس کے پروفیشنل کی کمی کو دور کرنے اورسود سے پاک معیشت کی تشکیل کیلئے کی جانے والی کوششوں کا حصہ ہے۔

اس موقع پر مہمانِ خصوصی ڈاکٹر عشرت حسین نے وزارتِ خزانہ ، ایچ ای سی، اکیڈمی اور ریگولیٹرزکے درمیان تعاون کی اہمیت پر زور دیا تاکہ 2027ء کے اختتام تک ملک کے مالیاتی نظام کو مکمل طورپر شریعہ کمپلائنٹ کرنے کیلئے ٹھوس منصوبہ بندی کی جاسکے۔ میزان بینک کے بانی صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر عرفان صدیقی نے کہاکہ آئی بی اے سیف کے ساتھ میزان جستجو اقدام، ٹیلنٹ کو فروغ دینے اور ملک میں اسلامک فنانس کی ترقی کے میزان بینک کے مضبوط عزم کو ظاہرکرتاہے۔

نوجوان پروفیشنلز کی تعلیم اور تربیت میں سرمایہ کاری کے ذریعے میزان بینک انڈسٹری لیڈرکے طورپر مالیاتی انڈسٹری کے اسلامک فنانس میں منتقلی کو سپورٹ فراہم کررہاہے۔ آئی بی اے سیف کے ڈائریکٹر احمد علی صدیقی نے کہاکہ ہم ملک کی اسلامک بینکنگ انڈسٹری میں 24فیصد کی غیر معمولی نمو کے ساتھ تربیت یافتہ وسائل کی طلب میں بھی اضافہ دیکھ رہے ہیں۔

ملک میں تقریباً5ہزار اسلامک بینکنگ برانچز کے قیام سے انڈسٹری کی ضرورت کو پورا کرنے کیلئے اوسطاً 4000 اسلامک بینکرز کی ضرورت ہے۔ میزان جستجو پروگرام انڈسٹری اور تعلیمی اداروں کے درمیان تعاون کے طورپر کردار ادا کررہاہے جس کے ذریعے بہترین پروفیشنل اسلامک بینکرز کے نیٹ ورک کی تشکیل ہورہی ہے اور یہ پروگرام مساوی مالیاتی نظام میں شراکت کے خواہشمند پروفیشنلز کو بااختیار بناتاہے۔

میزان بینک کے ڈپٹی سی ای او سیدعامر علی نے کہاکہ آبادی لے لحاظ سے دنیا کے پانچویں بڑے ملک کے طورپر اپنے نوجوانوں کی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کا پاکستان کے پاس اہم موقع ہے۔تاہم صرف 22فیصد کے ساتھ ملکی خواتین کی افرادی قوت کی شرکت محدود ہے۔ میزان جستجومیں طلباء کی بھرپور دلچسپی دیکھ کر خوشی ہورہی ہے اور یہ پروگرام ملک کے جی ڈی پی میں حصہ ڈالنے کے ساتھ ساھ طلباء کیلئے اپنی اسکلز میں اضافے کیلئے بہترین مواقع فراہم کرتاہے۔ تقریب میں طلباء کو سرٹیفکیٹس تقسیم کیے گئے اور مہمانوں نے اس کامیابی پر طلباء کو مبارکباپیش کی۔

Browse Latest Health News in Urdu

ملک بھر میں ہائی بلڈ پریشرکے مرض سے آگاہی کا عالمی دن 17مئی کو منایا جائے گا

ملک بھر میں ہائی بلڈ پریشرکے مرض سے آگاہی کا عالمی دن 17مئی کو منایا جائے گا

بلڈ ٹیسٹ سے قبل از وقت فالج کے خطرات کی نشاندہی ہو سکتی ہے. تحقیق

بلڈ ٹیسٹ سے قبل از وقت فالج کے خطرات کی نشاندہی ہو سکتی ہے. تحقیق

درمیانی عمر کے لوگوں میں بڑی آنت کے کینسر کے کیسوں میں عالمی سطح پر اضافہ خطرے کی نشاندہی کرتا ہے.طبی ..

درمیانی عمر کے لوگوں میں بڑی آنت کے کینسر کے کیسوں میں عالمی سطح پر اضافہ خطرے کی نشاندہی کرتا ہے.طبی ..

چنے‘پالک‘بادام‘خشک انجیر اور مچھلی دودھ سے زیادہ کیلشیم والی غذائیں

چنے‘پالک‘بادام‘خشک انجیر اور مچھلی دودھ سے زیادہ کیلشیم والی غذائیں

صبح اور دوپہر کے بجائے رات میں کیلشیم زیادہ لینا فائدہ مند ہونے کے بجائے نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے.تحقیق

صبح اور دوپہر کے بجائے رات میں کیلشیم زیادہ لینا فائدہ مند ہونے کے بجائے نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے.تحقیق

ڈریپ نے معدے کے علاج کی دوا کا ایک بیچ غیر معیاری قرار دے دیا

ڈریپ نے معدے کے علاج کی دوا کا ایک بیچ غیر معیاری قرار دے دیا

ڈاؤ یونیورسٹی نے کتے کے کاٹے کی ویکسین اینٹی ریبیز ویکسین" ڈاؤ ریب" تیار کرلی

ڈاؤ یونیورسٹی نے کتے کے کاٹے کی ویکسین اینٹی ریبیز ویکسین" ڈاؤ ریب" تیار کرلی

پاکستان میں مقامی طور پر انسولین کی پیداوار شروع کرنے کا مطالبہ

پاکستان میں مقامی طور پر انسولین کی پیداوار شروع کرنے کا مطالبہ

موٹاپے کے سبب کم عمر لڑکیوں میں جوڑوں کی تکلیف کا انکشاف

موٹاپے کے سبب کم عمر لڑکیوں میں جوڑوں کی تکلیف کا انکشاف

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار