انڈس موٹرنے ٹویوٹا یارس فیس لفٹ کی قیمتوں میں اضافہ کردیا

ہفتہ 25 مئی 2024 14:46

انڈس موٹرنے ٹویوٹا یارس فیس لفٹ کی قیمتوں میں اضافہ کردیا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مئی2024ء) انڈس موٹر کمپنی (آئی ایم سی)نے ٹویوٹا یارس فیس لفٹ ماڈل متعارف کردیاجبکہ ان کی قیمتوں میں ایک لاکھ 44 ہزار روپے سے 6 لاکھ 6 ہزار روپے تک کا اضافہ کیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق مارچ کے وسط میں انڈس موٹرز نے یارس کے مختلف ماڈلز کی قیمتوں میں 73 ہزار روپے سے ایک لاکھ 33 ہزار روپے تک کمی کر دی تھی، تاکہ ان کی قیمتوں کو 40 لاکھ روپے سے کم پر رکھا جاسکے، جس میں جنرل سیلز ٹیکس شامل نہیں۔

آئی ایم سی کی جانب سے مجاز ڈیلرز کو جاری لسٹ میں عندیہ دیا گیا کہ ٹویوٹا یارس جی ایل آئی ایم / ٹی 1.3، سی وی ٹی 1.3، اے ٹی آئی وی ایم/ٹی 1.3 اور اے ٹی آئی وی سی وی ٹی 1.3 کی قیمتیں بڑھا کر بالترتیب 44 لاکھ 79 ہزار روپے، 47 لاکھ 60 ہزار روپے، 47 لاکھ 30 ہزار روپے اور 56 لاکھ 4 ہزار روپے ہوں گی، جو اس سے قبل 43 لاکھ 26 ہزار، 46 لاکھ 16 ہزار، 45 لاکھ 86 ہزار اور 47 لاکھ 66 ہزار روپے میں دستیاب تھیں۔

(جاری ہے)

اے ٹی آئی وی ایکس سی وی ٹی 1.5 (بیج انٹیرئیر)کی قیمت 56 لاکھ 49 ہزار روپے سے بڑھا کر 62 لاکھ 55 ہزار روپے کر دی گئی ہے،یارس کی بکنگ 24 مئی سے 15 لاکھ روپے ادا کر کے کرائی جاسکے گی۔مالی سال 2024 کے ابتدائی 10 ماہ کے دوران گاڑیوں کی فروخت سست روی کا شکار رہی، تاہم اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے درآمد پر پابندوں میں نرمی کے بعد سی کے ڈی کی درآمد بڑھی، جس سے امید کی کرن روشن ہوئی۔

پاکستان ادارہ شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق اپریل میں سی کے ڈی کی درآمدات 7 کروڑ 20 لاکھ تک پہنچ گئی، جو اپریل میں 6 کروڑ ڈالر، فروری میں 5 کروڑ ڈالر اور جنوری میں 3 کروڑ 70 لاکھ ڈالر رہی تھی، جس سے پتا چلتا ہے کہ گاڑیوں کی بکنگ میں بہتری آئی ہے۔آٹو پارٹس کے ماہر مشہود علی خان نے کہا کہ سی کے ڈی کٹس کی درآمد میں بڑھتا ہوا رجحان فروخت میں بہتری کا اشارہ دیتا ہے۔انہوںنے کہاکہ اگر حکومت استعمال شدہ کاروں کی درآمد پر پابندی لگانے کے اسمبلرز کا مطالبہ مانتی ہے تو یہ صنعت مالی سال 2025 میں بہتری کارکردگی کا مظاہرہ کرسکتی ہے۔

Browse Latest Health News in Urdu

شوگرجیسی امراض سے بچنے کیلئے مرد کی ویسٹ 35 انچ اورعورت کی ویسٹ 30 انچ   یا اس سے کم ہونی چاہیے، ڈاکٹراحمد ..

شوگرجیسی امراض سے بچنے کیلئے مرد کی ویسٹ 35 انچ اورعورت کی ویسٹ 30 انچ یا اس سے کم ہونی چاہیے، ڈاکٹراحمد ..

ملک بھر میں ہائی بلڈ پریشرکے مرض سے آگاہی کا عالمی دن 17مئی کو منایا جائے گا

ملک بھر میں ہائی بلڈ پریشرکے مرض سے آگاہی کا عالمی دن 17مئی کو منایا جائے گا

بلڈ ٹیسٹ سے قبل از وقت فالج کے خطرات کی نشاندہی ہو سکتی ہے. تحقیق

بلڈ ٹیسٹ سے قبل از وقت فالج کے خطرات کی نشاندہی ہو سکتی ہے. تحقیق

درمیانی عمر کے لوگوں میں بڑی آنت کے کینسر کے کیسوں میں عالمی سطح پر اضافہ خطرے کی نشاندہی کرتا ہے.طبی ..

درمیانی عمر کے لوگوں میں بڑی آنت کے کینسر کے کیسوں میں عالمی سطح پر اضافہ خطرے کی نشاندہی کرتا ہے.طبی ..

چنے‘پالک‘بادام‘خشک انجیر اور مچھلی دودھ سے زیادہ کیلشیم والی غذائیں

چنے‘پالک‘بادام‘خشک انجیر اور مچھلی دودھ سے زیادہ کیلشیم والی غذائیں

صبح اور دوپہر کے بجائے رات میں کیلشیم زیادہ لینا فائدہ مند ہونے کے بجائے نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے.تحقیق

صبح اور دوپہر کے بجائے رات میں کیلشیم زیادہ لینا فائدہ مند ہونے کے بجائے نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے.تحقیق

ڈریپ نے معدے کے علاج کی دوا کا ایک بیچ غیر معیاری قرار دے دیا

ڈریپ نے معدے کے علاج کی دوا کا ایک بیچ غیر معیاری قرار دے دیا

ڈاؤ یونیورسٹی نے کتے کے کاٹے کی ویکسین اینٹی ریبیز ویکسین" ڈاؤ ریب" تیار کرلی

ڈاؤ یونیورسٹی نے کتے کے کاٹے کی ویکسین اینٹی ریبیز ویکسین" ڈاؤ ریب" تیار کرلی

پاکستان میں مقامی طور پر انسولین کی پیداوار شروع کرنے کا مطالبہ

پاکستان میں مقامی طور پر انسولین کی پیداوار شروع کرنے کا مطالبہ

موٹاپے کے سبب کم عمر لڑکیوں میں جوڑوں کی تکلیف کا انکشاف

موٹاپے کے سبب کم عمر لڑکیوں میں جوڑوں کی تکلیف کا انکشاف

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ