کشمیر اور بھارت سمیت کہیں بھی مسلمانوں کے حق میں آواز بلند کرنےکا حق ہے، افغان طالبان

ہماری کسی بھی ملک کےخلاف مسلح آپریشن کرنےکی کوئی پالیسی نہیں ، لیکن مسلمان ہونےکےناطے یہ ہمارا حق ہے کہ کشمیر، بھارت یا کسی بھی ملک کےمسلمانوں کے لیے آواز اٹھائیں، ترجمان طالبان سہیل شاہین

Danish Ahmad Ansari دانش احمد انصاری جمعرات 2 ستمبر 2021 18:32

کشمیر اور بھارت سمیت کہیں بھی مسلمانوں کے حق میں آواز بلند کرنےکا حق ہے، افغان طالبان
کابل (اُردو پوائنٹ، اخبار تازہ ترین، 2اگست 2021) کشمیر اور بھارت سمیت کہیں بھی مسلمانوں کے حق میں آواز بلند کرنےکا حق رکھتے ہیں، افغان طالبان نے دو ٹوک اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق افغان طالبان کا کہنا ہےکہ انہیں کشمیر سمیت کہیں بھی مسلمانوں کے حق میں آواز بلند کرنےکا حق ہے۔یہ بات قطر میں طالبان کے سیاسی دفتر کے ترجمان برائے بین الاقوامی میڈیا سہیل شاہین نے برطانوی نشریاتی ادارے کے ساتھ زوم پر انٹرویو میں کہی ہے۔

طالبان ترجمان سہیل شاہین کا کہنا تھا کہ ہماری کسی بھی ملک کےخلاف مسلح آپریشن کرنےکی کوئی پالیسی نہیں ہے۔سہیل شاہین کا کہنا تھا کہ مسلمان ہونےکےناطے یہ ہمارا حق ہے کہ کشمیر، بھارت یا کسی بھی ملک کےمسلمانوں کے لیے آواز اٹھائیں۔ایک سوال کے جواب میں طالبان ترجمان کا کہنا تھا کہ حقانی کوئی گروپ نہیں، وہ افغانستان کی اسلامی امارت کا حصہ ہیں۔

(جاری ہے)

اس سے قبل طالبان کے رہنما اور قطر میں مذاکرات کرنے والی ٹیم کے رکن شہاب الدین دلاور نے کہا تھا کہ امارت اسلامی افغانستان میں سب کو نمائندگی دی جائے گی۔بھارت جلد ہی جان جائے گا کہ طالبان باآسانی حکومتی امور چلا سکتے ہیں۔ طالبان رہنما نے خبردار کیا ہے کہ وہ افغانستان کے اندرونی معاملات میں داخل اندازی نہ کرے۔پاکستان ہمارا ہمسایہ اور دوست ملک ہے۔

انہوں نے 30 لاکھ افغان پناہ گزینوں کی میزبانی کرنے پر پاکستان سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ ہم پناہ گزینوں کی فلاح بہبود کے لیے خدمات کی فراہمی پر پاکستان کے شکر گزار ہیں۔شہباب الدین دلاور نے کہا ہے کہ طالبان تمام ممالک کے ساتھ دو طرفہ احترام کی بنیاد پر امن تعلقات کے خواہاں ہیں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ افغانوں نے ملک کو تقسیم کرنے اور تباہ کن جنگ میں مبتلا ہونے کی ساشوں کو ناکام بنا دیا ہے۔

دریں اثنا لویہ جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا افغانوں نے کسی کے بھی سامنے نہ جھکنے کی تاریخ دہرائی ہے اور عالمی سپرپاور اور اس کی اتحادی نیٹو فورسز کو شکست دی ہے ، انہوں نے کہاکہ یہ ان ہزاروں افغان باشندوں کی قربانیوں کے باعث ممکن ہوا جنہوں نے اپنے ملک کو غیر ملکی قابض قوتوں سے آزاد کرانے کیلئے جانوں کے نذرانے پیش کئے ۔

کابل میں شائع ہونے والی مزید خبریں