- Home
- International
- News
- ریڈیو پاکستان میں پنجابی، سندھی، بلوچی، سرائیکی اور پشتو اور دیگر علاقائی زبانوں میں نشر ہونے ..
ریڈیو پاکستان میں پنجابی، سندھی، بلوچی، سرائیکی اور پشتو اور دیگر علاقائی زبانوں میں نشر ہونے والے بلیٹن بند ، علاقائی خبروں کے شعبہ سے وابستہ 100 سے زائد ملازمین فارغ ، علاقائی خبریں لاہور، کراچی، کوئٹہ اور پشاور سے نشرکرنیکا فیصلہ،ریڈیو پاکستان کی انتظامیہ کے اچانک فیصلے سے ملازمین میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ، شدید غم و غصے کا اظہار، متاثرہ ملازمین کا وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات اور وزیراعظم سے مداخلت کر کے فیصلہ واپس لینے کامطالبہ
جمعرات 27 جون 2013 22:43
(جاری ہے)
اب اچانک ریڈیو پاکستان کی انتظامیہ کے اس فیصلے سے علاقائی خبروں سے منسلک تقریباً 100 سے زائد نیوز ٹرانسلیٹرز، نیوز ریڈرز اور ریسورس پرسنز بیروزگار ہو جائیں گے۔
اسلام آباد سے علاقائی خبریں نشر کرنے کا بنیادی مقصد قومی یکجہتی کو فروغ دینا تھا اور اس سلسلے میں تقریباً 20، 20 سال سے لوگ جز وقتی نیوز ریڈرز، ٹرانسلیٹرز اور ریسورس پرسنز کے طور پر فرائض انجام دے رہے تھے۔ ریڈیو پاکستان کے سابق ڈائریکٹر جنرل مرتضیٰ سولنگی نے بھی شعبہ نیوز کے ساتھ ناروا سلوک روا رکھا اور سابق حکومت نے مختلف اداروں میں ملازمین کو مستقل کئے جانے کے باوجود شعبہ نیوز اور بالخصوص علاقائی خبروں سے وابستہ ملازمین کو یکسر نظر انداز کر دیا گیا۔ علاقائی خبریں لاہور، کراچی، ملتان، پشاور اور کوئٹہ سے نشر کئے جانے کے فیصلے پر عملدرآمد انتظامیہ کیلئے بھی مشکلات کا باعث بنے گا کیونکہ وہاں پر خبروں کی ترسیل اور تقسیم کا کوئی معیاری نظام نہیں ہے جبکہ اس کے برعکس اسلام آباد میں مرکزیت کے باعث یہاں پر قومی اور علاقائی خبروں کی فراہمی اور انکی ترسیل زیادہ بہتر طریقے سے ہو رہی تھی۔ ریڈیو پاکستان کی انتظامیہ کے اس اچانک فیصلے سے ملازمین میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے اور انہوں نے اس پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔ ریڈیو پاکستان کی انتظامیہ پنجابی، پشتو، سرائیکی، بلوچی اور سندھی کے بعد کشمیری، بلتی اور شینا زبان میں نشر ہونے والی خبریں بھی علاقائی ریڈیو سٹیشنز کو منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں یکم جولائی سے عملدرآمد کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔ اسلام آباد سے 5 سے 7 منٹ دورانیئے کے ان علاقائی نیوز بلیٹن کے منتقل ہونے سے ریڈیو پاکستان کے عارضی کنٹریکٹ اور ڈیلی ویجز ملازمین میں شدید بے چینی پائی جاتی ہے۔ ریڈیو پاکستان کی انتظامیہ نے گزشتہ پانچ سال سے علاقائی خبروں سے وابستہ ملازمین کے معاوضے میں بھی کوئی اضافہ نہیں کیا اور وہ صرف 450 روپے کے حساب سے اجرت حاصل کر رہے ہیں۔ اب اس نئے فیصلے سے ملازمین انتہائی پریشان ہیں اور ان کے سروں پر بیروزگاری کی تلوار لٹک رہی ہے۔ ریڈیو پاکستان کے علاقائی خبروں سے منسلک ملازمین نے وزیراعظم نوازشریف، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید اور وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے مطالبہ کیا ہے کہ انہیں بیروزگار ہونے سے بچایا جائے اور ریڈیو پاکستان کی انتظامیہ جو اس سے پہلے نیشنل براڈ کاسٹنگ سروس کے پروگرام بند کرنے کا فیصلہ بھی واپس لے چکی ہے اسے اس بات پر مجبور کیا جائے کہ وہ ملازمین کو بیروزگار کرنے کا یہ فیصلہ فوری طور پر واپس لے۔ انہوں نے کہا کہ ریڈیو پاکستان کی انتظامیہ کے اس فیصلے کا بنیادی مقصد مسلم لیگ (ن) کی حکومت کو بدنام کرنے کے مترادف ہے جو ملازمین کے حقوق کے تحفظ کیلئے پرعزم ہے اور ملک میں لوگوں کو بیروزگار کرنے کی بجائے روزگار کی فراہمی کیلئے کوشاں ہے۔متعلقہ عنوان :
میں شائع ہونے والی مزید خبریں
اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وفاقی وزیر شیری مزاری کی گرفتاری کے خلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا ..
من گھڑت ، جھوٹی خبروں کا تدارک ، پنجاب میں ہتک عزت قانون 2024 لاگو کرانے کا فیصلہ
عدالت نے حکومت کو نان فائلرز کی موبائل فون سمیں بلاک کرنے سے روک دیا
اداکارہ یمنیٰ زیدی شوٹنگ کے دوران سیڑھیوں سے گر گئیں
سلمان خان کے گھر کے باہر فائرنگ کے کیس میں چھٹا ملزم بھی گرفتار
بیٹی کو اپنی طرح کم عمری میں گھر سے دور نہیں ہونے دونگی، عالیہ بھٹ
میری سوتیلی بیٹی نے کبھی مجھے ماں کہہ کر نہیں پکارا، اداکارہ دیا مرزا
اداکار رنبیر کپور کی نئی فلم ’’رامائن ‘‘ بالی ووڈ کی مہنگی ترین فلم بن گئی
اداکارہ میرا نے اپنی سالگرہ کا دن یتیم بچوں کے نام کردیا
میں شادی کرنے کیلئے بیتاب ہوں، سوناکشی سنہا
ایس اے ا یف نیشنل فزیکل ڈس ایبلٹی ٹی20کرکٹ کے دوسرے مرحلے کا آغاز
جے یوآئی کے ایک وفدکی ڈپٹی کمشنر ظہور علی مری سے ضلعی امیر کی قیادت میں ملاقات
تازہ ترین انٹرنیشنل خبریں
-
پراپرٹی لیکس میں تہلکہ خیز انکشافات
-
صادق خان مسلسل تیسری بار میئر لندن منتخب، وزیراعظم کی مبارکباد
-
بغیر اجازت غیرملکیوں کی حرم مکی میں داخلے پر پابندی عائد
-
متحدہ عرب امارات میں شید بارش کے باعث فلائٹ آپریشن متاثر
-
مدینہ منورہ سمیت متعدد سعودی شہروں میں طوفانی بارش کے بعد سیلابی صورتحال
-
ایمرٹس ائیرلائن اور فلائی دبئی کا فلائٹ آپریشن مکمل طور پر بحال ہو گیا
-
بارشوں کا 75 سالہ ریکارڈ ٹوٹ جانے کے باوجود صرف 24 گھنٹوں میں متحدہ عرب امارات کے متاثرہ علاقے کلیئر ہو گئے
-
ایمریٹس کی دبئی کی کنکٹنگ فلائٹس کا سفری طریقہ کار معطل
-
دبئی ، کراٹے کامبیٹ 45 مقابلے سے پہلے پاکستانی کپتان نے بھارتی حریف کو تھپڑ مار دیا
-
زائرین کو 40 برس سے مفت چائے پلانے والے بزرگ کا انتقال
-
ترقی پذیر ممالک میں توانائی کی منتقلی کو تیز کرنے کے لئے فنانسنگ اور سرمایہ کاری کو متحرک کرنے کے لئے بین الاقوامی تعاون کو بڑھایا جانا چاہئے، پاکستانی سفیر برائے متحدہ عرب امارات
-
برج خلیفہ کے سامنے پانی ہی پانی