دمام: مرافقین فیس کے حوالے سے عنقریب خوش خبری سُنائی جائے گی

وزیر محنت کے مطابق اس بارے میں اعلان جنوری 2019ء میں کیا جائے گا

Muhammad Irfan محمد عرفان بدھ 28 نومبر 2018 16:41

دمام: مرافقین فیس کے حوالے سے عنقریب خوش خبری سُنائی جائے گی
دمام(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28 نومبر2018) وزیر محنت و سماجی بہوود احمد الراجحی نے بتایا ہے کہ غیر مُلکی ورکروں پر مرافقین فیس اور ویلیو ایڈڈ ٹیکس کے حوالے سے بڑی شاندار خوش خبری ہے، جس کا اعلان جنوری 2019ء کے آغاز میں کیا جائے گا۔ یہ بات اُنہوں نے مشرقی ریجن میں فلاحی انجمنوں کے سالانہ15 ویں اجلاس میں عہدے داروں سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

اُن کا کہنا تھا کہ تارکین وطن پر مرافقین فیس اور مشترکہ انوائس کے معاملے پر معاملات آگے بڑھ رہے ہیں۔ جبکہ ویلیو ایڈڈ ٹیکس کے سلسلے میں اخراجات سے سبکدوش کیا جانا بھی ضروری ہے۔ اُن کی وارث ترقیاتی شعبے سے متعلق 78 پروگرامز پر عمل درآمد کر رہی ہے تاہم اس کا حتمی اعلان نئے سال کے آغاز پر کیا جائے گا۔ انہوں نے رجسٹرڈ فلاحی انجمنوں پر نافذ ویلیو ایڈڈ ٹیکس واپس لینے کا اعلان بھی کیا۔

(جاری ہے)

احمد الراحجی کا کہنا تھا کہ فلاحی انجمنیں نہ تو تجارتی سرگرمیوں سے جُڑی ہیں اور نہ ہی اُن کے پاس کمائی کا کوئی ایسا ذریعہ ہے جس کی بنا پر اُن پر ویلیو ایڈڈ ٹیکس کا نفاذ کیا جائے۔ وزارت محنت کی جانب سے فلاحی تنظیموں کو ہدایت کر دی گئی ہے کہ وہ محکمہ زکوٰۃ و آمدنی کے پاس اپنا اندراج اُن اداروں کی فہرست میں کروا لیں جنہیں اپنی کاروباری ڈیلز اور معاشی سرگرمیوں سے آزاد خدمات پر وصول کیا گیا ویلیو ایڈڈ ٹیکس واپس لینے کا حق حاصل ہے۔

کسی فلاحی انجمن کو ویلیو ایڈڈ ٹیکس واپس حاصل کرنے کے لیے درخواست دیتے وقت ان چند باتوں کو سامنے رکھنا ہو گا کہ سب سے پہلے وہ وزارت محنت و سماجی بہبود کے پاس رجسٹرڈ ہو۔ دُوسرے اُسکا مقصد کاروباری ہونے کے بجائے سراسر مفادِ عامہ ہو۔ فلاحی تنظیمیں محکمہ زکوٰۃ و آمدنی کو gazt.gov.sa پر درخواستیں بھیج سکتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

الدمام میں شائع ہونے والی مزید خبریں