ایئر سیال کا اسلام آباد و لاہور سے دمام کی براہ راست پروازوں کا آغاز

پاکستان کے نجی شعبے کی سستی فضائی کمپنی کی طرف سے ہفتے میں 2 پروازیں چلائی جائیں گی

Sajid Ali ساجد علی ہفتہ 5 اگست 2023 13:08

ایئر سیال کا اسلام آباد و لاہور سے دمام کی براہ راست پروازوں کا آغاز
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 05 اگست 2023ء ) پاکستان کے نجی شعبے کی فضائی کمپنی ایئر سیال نے اسلام آباد و لاہور سے دمام کی براہِ راست پروازوں کا آغاز کردیا۔ تفصیلات کے مطابق ایئرسیال نے سعودی عرب کے شہر جدہ کے بعد اب دمام سے اسلام آباد اور لاہور کے لیے براہ راست پروازیں چلادی ہیں، اس حوالے سے کمپنی کا کہنا ہے کہ جدہ کے بعد ہم نے دمام کے کنگ فہد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے اسلام آباد اور لاہور کے لیے براہ راست پروازوں کے ساتھ فلائٹ آپریشن شروع کردیا ہے، یکم اگست سے دمام کے لیے فلائٹ آپریشن کا آغاز ہوا ہے، ایئرلائن کی طرف سے ہفتے میں 2 پروازیں چلائی جائیں گی۔

بتاتے چلیں کہ ایئرسیال ملک کی تیسری نجی ایئرلائن ہے، دسمبر 2020ء میں شروع کی گئی ایئرلائن سیالکوٹ چیمبر آف کامرس کی ملکیت ہے، جس کو گزشتہ برس انٹرنیشنل آپریشن کی اجازت دی گئی، ایئرسیال کو مشرق وسطٰی کے روٹ پر بین الاقوامی فضائی آپریشن شروع کرنے کی اجازت دی گئی، ابتدائی طور پر ان ممالک میں سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، قطر، ایران اور عراق شامل ہیں۔

(جاری ہے)

ایئر سیال نے 2 سال کامیاب ڈومیسٹک فلائٹ آپریشن کے بعد رواں برس بین الاقوامی فلائٹ کا آغاز کیا ہے، اس سلسلے میں ایئرلائن انتظامیہ نے سب سے پہلے جدہ فلائٹ آپریشن شروع کرنے سے متعلق سول ایوی ایشن اتھارٹی کو پلان فراہم کیا، جس کے تحت ایئر سیال 29 مارچ سے جدہ کے لیے پروازیں چلا کر بین الاقوامی فلائٹ آپریشن کا آغاز کیا گیا۔

الدمام میں شائع ہونے والی مزید خبریں