مائع گیس سے چلنے والے پہلے بحری جہاز کی سعودیہ آمد

سعودی گرین انیشی ایٹو کے اہداف کے تحت اس قسم کے جہازوں کو چلانے کی حوصلہ افزائی کی جائے گی

Sajid Ali ساجد علی بدھ 12 جولائی 2023 13:32

مائع گیس سے چلنے والے پہلے بحری جہاز کی سعودیہ آمد
دمام ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 12 جولائی 2023ء ) مائع گیس سے چلنے والا پہلا بحری جہاز سعودی عرب پہنچ گیا۔ العربیہ نیوز کے مطابق ماحول دوست ایل این جی سے چلنے والا پہلا کنٹینر جہاز سعودی عرب کے ساحلی شہر دمام میں کنگ عبدالعزیز پورٹ میں پہنچا ہے، یہ جہاز 366 میٹر لمبا، 51 میٹر چوڑا اور 16 میٹر گہرا ہے، جس کا نام CMA CGM SYMI ہے اور یہ اپنی نوعیت کا پہلا بحر جہاز ہے جو سعودی عرب کے مشرقی علاقے کی بندرگاہوں پر پہنچا ہے، اس کے بارے میں جنرل اتھارٹی فار پورٹس کا کہنا ہے کہ یہ جہاز 2022ء میں سروس میں داخل ہوا اور فرانسیسی شپنگ لائن CMA CGM کے زیراہتمام آپریٹ کیا جارہا ہے، جہاز کی آمد سعودی بندرگاہوں میں اس طرح کے بحری جہازوں کی آمد ورفت کے لیے غیرمعمولی انتظامات کا واضح ثبوت ہے۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ اس اقدام کی بدولت تینوں براعظموں کے لیے ایک اہم لاجسٹکس سینٹر اور ایک مربوط مرکز کے طور پر مملکت کی پوزیشن نمایاں ہوتی ہے کیوں کہ یہ بحری جہاز دمام میں شاہ عبدالعزیز پورٹ کی مسابقتی صلاحیتوں کو بڑھاتا ہے، اس کے علاوہ یہ جہاز دو کنٹینر ٹرمینلز کے آپریٹر سعودی انٹرنیشنل پورٹس کمپنی SGP، ہائی ٹیک لاجسٹک آلات جو مختلف قسم کے سامان اور کنٹینرز کو سنبھالنے کے لیے اس کی آپریشنل صلاحیتوں کو اجاگر کرتا ہے، جہاز کی آمد سعودی گرین انیشی ایٹو کے اہداف کے تحت اس قسم کے جہازوں کو چلانے کی حوصلہ افزائی کے طور پر ہوئی، سعودی عرب 2030ء تک سالانہ 278 ملین ٹن کاربن کے اخراج کو کم کرنا چاہتا ہے۔

الدمام میں شائع ہونے والی مزید خبریں