سعودی وزارت نے ذاتی زندگی میں مداخلت کرنے والوں کے خلاف شکایت کے لیے ایپلیکیشن متعارف کرا دی

Sadia Abbas سعدیہ عباس جمعہ 16 مارچ 2018 14:32

سعودی وزارت نے ذاتی زندگی میں مداخلت کرنے والوں کے خلاف شکایت کے لیے ایپلیکیشن متعارف کرا دی
جدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 مارچ2018ء) سعودی عرب کی وزارت داخلہ کی طرف سے موبائل فون کے استعمال سے فوٹیج یا تصاویر کو غلط استعمال کرکے لوگوں کو پریشان کرنے والوں سے عوام کی ذاتیات کی حفاظت میں مدد کے لئے ایک سمارٹ فون ایپلیکیشن متعارف کرائی گئی ہے۔ وزارت نے اسمارٹ فونز کے ذریعہ نازیبا تصاویربھیجنے کو "ریڈ لائن" کو پار کرنے کے مترادف قرار دیا ہے جسکی کوئی معافی نہیں ہے۔

(جاری ہے)

"The Kolonna Amn" کلناامن ایپلیکیشن کے ذریعے شہری شکایات درج کرا سکتے ہیں اگر انھیں لگے کہ کسی نے انکی ذاتی زندگی میں مداخلت کرنے کی کوشش کی ہے۔ 13 مارچ کو اس ایپلیکشن کو متعارف کرواتے ہوئے لوگوں کو اتباہ جاری کی تھی کہ اگر کسی کے بھی خلاف اس ایپلیکیشن کے ذریعے کوئی شکایت درج کرائی گئی تو اسے ایک سال جیل کی سزا کے ساتھ 500،000 ریال جرمانہ ادا کرنا پڑ سکتا ہے ۔ حکام نے بتایا ہے کہ" کلناامن" شہریوں کو ایک انٹرایکٹو سیکیورٹی سسٹم کا حصہ بنائے گی۔

متعلقہ عنوان :

جدہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں