سعودی ہوائی اڈوں میں کنگ عبدالعزیز ایئرپورٹ جدہ سرفہرست

سفری طریقہ کار، پاسپورٹ کنٹرول اور معذوروں کی خدمات سمیت 14 معیارات میں بہترین قرار دیا گیا

Sajid Ali ساجد علی ہفتہ 19 اگست 2023 12:24

سعودی ہوائی اڈوں میں کنگ عبدالعزیز ایئرپورٹ جدہ سرفہرست
جدہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 19 اگست 2023ء ) سعودی عرب کے ساحلی شہر جدہ کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو کارکردگی کے حوالے سے ایک مرتبہ پھر مملکت کا بہترین ہوائی اڈہ قرار دے دیا گیا۔ عرب نیوز کے مطابق سعودی جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن کی جانب سے سفری طریقہ کار، پاسپورٹ کنٹرول اور معذوروں کو فراہم کی جانے والی خدمات سمیت 14 معیارات کے تحت مملکت کے ایئرپورٹس کی کارکردگی کا جائزہ لیا، انٹرنیشنل ایئرپورٹس کے پہلے زمرے میں جدہ کے کنگ عبدالعزیز ایئر پورٹ پر بہترین کارکردگی کی شرح 91 فیصد رہی، جہاں مسافروں کی تعداد سالانہ 15 ملین سے تجاوز کرگئی، اس فہرست میں ریاض کا کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ 82 فیصد کمپلائنس کی شرح کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔

بتایا گیا ہے کہ دمام کے کنگ فہد انٹرنیشنل ایئرپورٹ نے مملکت کی دوسری کیٹیگری کے ایئرپورٹس میں ایک بار پھر پہلا مقام حاصل کیا، جہاں مسافروں کی تعداد سالانہ 5 سے 15 ملین کے درمیان رہی اور کمپلائنس کی شرح 91 فیصد نوٹ کی گئی جب کہ مدینہ منورہ کے امیر محمد بن عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ نے 82 فیصد کی شرح کے ساتھ دوسری پوزیشن برقرار رکھی۔

(جاری ہے)

معلوم ہوا ہے کہ سعودی عرب کے انٹرنیشنل ایئرپورٹس کی تیسری کیٹیگری میں کارکردگی کے لحاظ سے ابہا انٹرنیشنل ایئرپورٹ سر فہرست رہا، جہاں مسافروں کی تعداد سالانہ 2 سے 5 ملین کے درمیان ہے، جولائی کے پہینے میں اس ہوئی اڈے کی کمپلانس کی شرح 100 فیصد رہی جب کہ انٹرنیشنل ایئرپورٹس کی چوتھی کیٹیگری میں پرنس نائف بن عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ نے جولائی میں 100 فیصد کمپلانس کی شرح کے ساتھ پہلا نمبر حاصل کیا، اسی طرح ڈومیسٹک ایئرپورٹس کی درجہ بندی سے تعلق رکھنے والی پانچویں کیٹیگری میں القریات کا ایئر پورٹ نے 100 فیصد کمپلائنس شرح کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی۔

جدہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں