حاجیوں کے پاس موجود درجنوں ٹن مضر صحت غذائی مواد ضبط ، بعد ازاں تلف کر دیا گیا

سعودی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کے مطابق گزشتہ ہفتے حاجیوں کے پاس موجود 35 ٹن اور 3519 لیٹر غذائی مواد ضبط کیا گیا

Muhammad Irfan محمد عرفان منگل 6 اگست 2019 13:39

حاجیوں کے پاس موجود درجنوں ٹن مضر صحت غذائی مواد ضبط ، بعد ازاں تلف کر دیا گیا
جدہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 6اگست 2019ء) سعودی خبر رساں ادارے ایس پی اے کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ حاجیوں اور حج مشنوں کے سامان کی چیکنگ کے دوران اُن کے پاس موجود درجنوں ٹن غذائی اجناس اور ادویات کو مضر صحت پا کر اُسے ضبط کیا گیا اور بعد میں اسے تلف کر دیا گیا ہے۔ فوڈ اتھارٹی کے مطابق گزشتہ ہفتے حاجیوں اور حج مشنز کی چیکنگ کے دوران 35 ٹن اور 3519 لیٹر غذائی مواد مضر صحت پایا گیاجن میں غذا، دوائیاں اور دیگر طبی مصنوعات شامل تھیں۔

یہ مضر صحت مواد زمینی، فضائی اور سمندری راستوں سے آنے والے حاجی مشنز اور عازمین کے پاس موجود غذائی اشیاء، دواؤ اور میڈیکل آلات کی تلاشی اور معائنے کے دوران سامنے آیا۔ فوڈ اتھارٹی نے چیکنگ کے عمل کے دوران 7015 کے قریب غذائی مصنوعات ، ادویہ اور میڈیکل آئٹمز کو انسانی صحت کے لیے موزوں قرار دیتے ہوئے کلیئر کر دیا جبکہ 575 مصنوعات کو مختلف وجوہات کی بناء پر کلیئرنس نہیں دی گئی اور انہیں ضبط کرنے کے بعد تلف کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

اتھارٹی کی جانب سے اسی سلسلے میں 16 سے 23 ذوالقعدہ کے دوران فوڈ انسپکٹروں نے مدینہ منورہ میں غذائی مواد تیار اور فروخت کرنے والے 237 مقامات کا دورہ کیا۔خلاف ورزی سامنے آنے پر 10 تنصیبات کو بند کر دیا گیا اوروہاں پر موجود 149 کلو گرام غذائی مواد تلف کر دیا گیا۔اس کے علاوہ مکہ ریجن میں بھی 951 فوڈ پوائنٹس کے معائنے کے دوران 10 کی بندش کی گئی اور 28471 کلو گرام اور 3374 لیٹر غذائی مواد کو تلف کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

جدہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں