ملازمت تلاش کرنے والی سعودی خاتون بلیک میلنگ کا شکار ہوگئی

ہفتہ 25 مارچ 2017 12:48

ملازمت تلاش کرنے والی سعودی خاتون بلیک میلنگ کا شکار ہوگئی
جدہ(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 مارچ2017ء) :۔تین بچوں کی والدہ ام عدنا ن جنہیں کچھ عرصہ قبل طلاق ہوئی تھی، اس وقت حادثے کا شکار ہوئیں جب انہوں نے فیس بک پر نوکری تلاش کرنے کی غرض سے اپنا اکاؤنٹ بنایااور اس پر پوسٹ کیا کہ انہیں ملازمت کی ضرورت ہے۔ سعودی گزٹ کے مطابق وہ نہیں جانتی تھیں کہ ان کے ساتھ بلیک میلنگ کا واقعہ پیش آنے والا ہے ۔

کچھ دنوں بعد انہیں کسی اکاؤنٹ سے پیغام وصول ہوا کہ وہ ”شہزادی“ ہے اور غریبوں کی مدد کرنے کے لئے ہمہ وقت تیار رہی ہے ۔ وہ ان کی مدد کرنے کے لئے بھی تیار ہے ، اسے بس اپنا شناختی کارڈ اور سی وی میل کرنا ہوگا، جس کے بعد وہ اس کی مدد کرنے کے قابل ہوگی۔ اس نے اس کے کہنے پرانہوں نے اس کو سی وی میل کردی ۔کچھ دنوں بعد اس کو اسی اکاؤنٹ سے پیغام وصول ہوا کہ وہ فوراً 8,000 سعودی ریال رقم اس کے اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کرے وگرنہ وہ اس کی تصاویر کا غلط استعمال کیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

یہ سن کرام عدنان پریشان ہوگئی اورانہوں نے اپنے گھر میں اس صورت حال سے کسی کو آگاہ نہ کیا ۔ کچھ دنوں بعد انہوں نے اپنی تصویر کے ساتھ یہ فقرہ پڑھا کہ یہ خاتون معمولی سی رقم کے لئے غیر اخلاقی حرکات کے تیار ہوگئی ہے۔تاہم ام عدنان نے کچھ عرصہ بعد اس واقعے سے متلعق حکام کو آگاہ کردیا اور اپنا فیس بک اکاؤنٹ بھی ڈی ایکٹویٹ کردیا۔تاہم یہ واقعہ تین بچوں کی ماں کے لئے باعث شرم تھا۔

متعلقہ عنوان :

جدہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں