مکّہ:پاکستانی سیاست دان نے سعودی ولی عہد کے آئندہ دورے کا خیر مقدم کر دیا

پاکستانی عوام سعودی ولی عہد کے لیے نظریں فرشِ راہ کیے بیٹھے ہیں: اعجاز الحق

Muhammad Irfan محمد عرفان منگل 25 دسمبر 2018 17:34

مکّہ:پاکستانی سیاست دان نے سعودی ولی عہد کے آئندہ دورے کا خیر مقدم کر دیا
مکّہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25 دسمبر 2018ء) سابق وفاقی وزیر برائے مذہبی امور اور مسلم لیگ (ض) کے سربراہ اعجاز الحق جو اِن دِنوں سعودی عرب کے مختصر دورے پرآئے ہیں۔ اُردو نیوز سے بات کرتے ہوئے اُن کا کہنا ہے کہ سعودی عرب پاکستان کا غیر مشروط حمایتی اور مددگار ہے، اسی باعث پاکستانی قوم بھی سعودی عرب اور یہاں کے عوام کو بہت زیادہ محبت کرتی ہے۔

موجودہ سعودی ولی عہد مُسلم اُمہ کے بہت مقبول لیڈر ہیں۔

(جاری ہے)

اسی باعث جب سے اُن کے دورہ بابت کی خبریں سامنے آئی ہیں، پاکستانی عوام اُن کے استقبال کے لیے بہت پُرجوش اور دل کی گہرائیوں سے منتظر ہے۔ واضح رہے کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سعودی مملکت کو جدید ترین خطوط پر ترقی دینے کے عزم پر کاربند ہیں۔ اس حوالے سے اُن کے ویژن 2030ء کو بہت زیادہ مقبولیت حاصل ہوئی ہے جس کے تحت سعودی خواتین کو بھی افرادی قوت کا اہم حصّہ بنانے کے لیے اقدامات اُٹھائے گئے ہیں۔ سعودی ولی عہد سعودی مملکت کو اعتدال پسند معاشرے کا رُوپ دینے میں بہت حد تک کامیاب ہو چکے ہیں۔

مکہ مکرمہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں