مکّہ میں پہلے سات منٹ کار پارکنگ فری ہو گی

گاڑی پارک کرنے کے سات منٹ بعد جرمانہ ادا کرنا ہو گا

Muhammad Irfan محمد عرفان بدھ 9 جنوری 2019 17:33

مکّہ میں پہلے سات منٹ کار پارکنگ فری ہو گی
مکہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9جنوری2019ء ) مکہ میونسپلٹی کی جانب سے گاڑی مالکان اور ڈرائیور حضرات کوایک خوشی کی خبر سُنا دی گئی ہے۔ میونسپلٹی نے اعلان کیا ہے کہ اگر کوئی بھی شخص اپنی گاڑی پارکنگ ایریا میں کھڑی کرتا ہے اور اس دوران پارکنگ ٹکٹ نہیں لیتا مگر اگلے سات منٹ میں وہاں سے ہٹا لیتا ہے، تو پھر ایسی صورت میں اُس پر پارکنگ فیس لاگو نہیں ہو گی۔

(جاری ہے)

لیکن اگر گاڑی پارکنگ ایریا میں سات منٹ سے زائد کھڑی رہتی ہے تو اس صورت میں مرد یا خاتون ڈرائیور کو پارکنگ ٹکٹ نہ لینے پر جرمانے کی ادائیگی کرنا ہو گی۔ میونسپلٹی کے مطابق ملازمین ہر پارکنگ ایریا میں موجود ایسی گاڑیوں کی نمبر پلیٹس کی تصویریں کھینچ لیتے ہیں جو بغیر پارکنگ فیس ادا کیے کھڑی ہوتی ہیں۔ اگر اگلے سات منٹوں کے اندرگاڑی نہ ہٹائی جائے تو پھر اس کے مالک کو جرمانہ ادا کرنا ہوتا ہے۔ یہ سات منٹ کا ٹائم بین الاقوامی طور پر رائج ہے جس کے بعد پارکنگ رولز کی خلاف ورزی پر جرمانے کا ٹکٹ تھما دیا جاتا ہے۔

مکہ مکرمہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں