مکہ میں خود کُشی کی کوشش کرنے والے عمرہ زائر کو بچا لیا گیا

بنگالی معتمر نے گلے میں رسی ڈال کر خود کُشی کی کوشش کی تاہم اس کی چیخ و پکار پر لوگوں نے اسے آ کر بچا لیا

Muhammad Irfan محمد عرفان جمعرات 5 مارچ 2020 17:51

مکہ میں خود کُشی کی کوشش کرنے والے عمرہ زائر کو بچا لیا گیا
مکہ مکرمہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔5مارچ 2020ء ) مکہ مکرمہ میں عمرہ کی غرض سے آئے ایک زائر کی جانب سے خود کشی کی کوشش کی گئی ، تاہم یہ شخص اپنی کوشش میں ناکام نہ ہو سکا۔ سعودی میڈیا کے مطابق اس شخص کا تعلق بنگلہ دیش سے بتایا جا رہا ہے جبکہ اس کی عمر 30 سال کے لگ بھگ ہے۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ بنگالی زائر عمرہ کی غرض سے مکہ کے ایک ہوٹل میں مقیم تھا۔

اچانک ہوٹل کی پانچویں منزل سے عمرہ زائر کی چیخ و پکار سُنائی گئی۔ جب اس شخص کے کمرے کا دروازہ کھولا گیا تو وہ زمین پر گرا ہوا تھا اور اس کے گلے میں پھندا تھا۔ اس دوران بھی وہ مسلسل چیخ و پکار جاری تھی۔ اس معتمر کو فوری طور پر کنگ عبدالعزیز ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے اس کی حالت تسلی بخش بتائی ہے۔ عمرہ زائر کے بھائی نے بتایا کہ وہ نفسیاتی امراض کا شکار ہے اور اس پر جادو کا بھی اثر ہے۔

(جاری ہے)

پولیس نے واقعے کے حوالے سے تفتیش شروع کر دی ہے۔ واضح رہے کہ چند روز قبل جدہ میں ہی ایک اسی نوعیت کا افسوس ناک واقعہ پیش آیا تھا۔ سعودی پولیس کی جانب سے بتایا گیا تھا کہ جدہ میں روزگار کی غرض سے مقیم ایک تارک وطن نے خود کشی کر لی۔ مرنے والے کا تعلق بھارت سے بتایا جا رہا ہے جو کافی عرصے سے روزگار کی خاطر مملکت میں مقیم تھا۔ پولیس کو اطلاع دی گئی تھی کہ جدہ کے علاقے الجوہرہ میں ایک رہائش گاہ میں ایک غیر مُلکی نے خود کو پھندہ لگا لیا ہے۔

پولیس کی ٹیم فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچی تو دیکھا کہ بھارتی کارکن کی لاش ٹین کے شیڈ کی چھت میں ڈالے گئے پھندے سے جھول رہی تھی۔ پولیس کے ماہرین نے جائے وقوعہ کا معائنہ لینے کے بعد اہم شواہد اکٹھے کر لیے ۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق بھارتی کارکن نے خود کشی کی ہے۔ خود کشی کے اسباب جاننے کے لیے مزید تفتیش کی جا رہی ہے ۔ پولیس کے مطابق تفتیش کی جا رہی ہے کہ کہیں یہ کوئی قتل کا واقعہ تو نہیں۔ لاش پوسٹ مارٹم کی غرض سے ہسپتال منتقل کر دی گئی ہے۔ رپورٹ آنے کے بعد ہی مزید حقائق سامنے آسکیں گے۔

مکہ مکرمہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں