چند ماہ کے اندر 2 کروڑ افراد نے عمرہ، نماز اور زیارت کی سعادت حاصل کر لی

اعتمرنا ایپ سے اب تک لاکھوں زائرین نے عمرہ اور نماز کی ادائیگی کے لیے استفادہ کیا ہے

Muhammad Irfan محمد عرفان پیر 7 جون 2021 11:13

چند ماہ کے اندر 2 کروڑ افراد نے عمرہ، نماز اور زیارت کی سعادت حاصل کر لی
مکہ مکرمہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔7 جون2021ء) سعودی عرب میں گزشتہ سال اکتوبر میں عمرہ اور زیارت کی سرگرمیاں بحال کر دی گئی تھیں اس کے علاوہ خصوصی اجازت نامے کے ذریعے نماز کی ادائیگی کی بھی کی جا رہی ہے۔سعودی وزارت حج و عمرہ کے مطابق عمرہ زائرین کی سہولت اور رہ نمائی کے لیے تیار کی جانے والی ایپ ’اعتمرنا‘ سے اب تک 20 ملین افراد مستفید ہوچکے ہیں۔

’اعتمرنا‘ ایپ کے ذریعے دی جانے والی ہدایات میں مسجد حرام میں نمازوں کے اوقات، کرونا وبا کے نماز کے دوران ایس اوپیز، عمرہ کی ادائی، مسجد نبوی اور روضہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت کا شیڈول بھی شامل ہے۔مکہ معظمہ اور مدینہ م منورہ میں ’خصوصی مراکز‘ سروسز سے اب تک بیرون ملک سے آنے والے 30 ہزار معتمرین مستفید ہوچکے ہیں۔

(جاری ہے)

سعودی عرب کی وزارت حج نے حرم کی حدود سے حرم مکی تک نمازیوں اور معتمرین کو ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کرنے کے لیے چار مقامات مختص کیے گئے ہیں۔

اب تک اس سروس کیتحت 1 لاکھ 20 ہزار گاڑیاں چلائی گئی ہیں جس کے لیے2500 بسوں کا استعمال کیا گیا۔سعودی عرب کی وزارت حج نے محفوظ عمرہ ماڈل اپنانے کے لیے جدید تکنیکی آلات اور ڈیجیٹل اقدامات کیے ہیں تاکہ اللہ کے مہمانوں کووبا کے دور میں ہرقسم کا تحفظ اور ضروری سہولیات فراہم کی جائیں۔ عمرہ زائرین کی خدمت کرنے والے اداروں میں حکومتی اداروں کے ساتھ نجی شعبہ بھی شامل ہے۔

زائرین اور معتمرین کے لیے چھ رضاکارانہ پروگرامات کے دوران18 ہزار رضاکارانہ گھنٹے کام کیا گیا۔سعودی عرب دُنیا بھر کے مسلمانوں کے متبرک اور مقدس ترین مقام ہیں۔ یہاں پر موجود خانہ کعبہ اور مسجد نبوی اور روضہ شریف کی زیارت کے لیے ہر سال ایک کروڑ سے زائد افراد حج اور عمرہ کی غرض سے یہاں آتے ہیں۔ کورونا کی وبا سے قبل مسجد الحرام میں دن رات لاکھوں افراد کا اجتماع رہتا تھا۔

اتنی بڑی تعداد کو عبادت، زیارت اور حج و عمرہ کی سعادت کے دوران سہولیات اور آرام فراہم کرنا حرمین شریفین کی انتظامیہ کے لیے ایک بڑا چیلنج ہوتا ہے جسے وہ بخوبی نبھاتی ہے۔حرم شریف میں زائرین کی تعداد کی گنجائش بڑھانے کے حوالے سے سعودی حکومت نے بڑی خوش خبری سُنا دی ہے۔ سبق ویب سائٹ کے مطابق حرم مکی کے تیسرے توسیعی منصوبے میں تعمیرات اور ترمیم سے متعلق 60 لائسنس جاری کر دیئے گئے ہیں۔

حرمین شریفین کی انتظامیہ کے شعبہ تعمیرات نے بتایا ہے کہ حرم میں زائرین کی گنجائش بڑھانے اور انہیں بہترین خدمات کی فراہمی کے لیے نئے منصوبوں پر کام شروع کر دیا گیا ہے، جن میں مطاف کی عمارت کی چھت، دوسری منزل اور اس کے اسٹرکچر کی تعمیر نو ، توسیع اورمرمت کے علاوہ مزید برقی زینوں کی تنصیب اور دیگر مقامات کی مرمت کا کام شامل ہے۔ اس سلسلے میں متعدد ٹھیکے داروں کو لائسنس جاری کر دیاگیا ۔

مکہ مکرمہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں