سعودی عرب اور امریکا کادوطرفہ سمجھوتوں کے بارے میں مشترکہ بیان جاری

دونوں ملکوں کے درمیان سمجھوتوں کو اکیسویں صدی کی نئی تزویراتی شراکت داری کی جانب ایک راستہ قرار دیا گیا ہے

منگل 23 مئی 2017 12:46

سعودی عرب اور امریکا کادوطرفہ سمجھوتوں کے بارے میں مشترکہ بیان جاری
ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2017ء) سعودی عرب اور امریکا کادوطرفہ سمجھوتوں کے بارے میں مشترکہ بیان جاری کردیاگیا،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مشترکہ بیان میں دونوں ملکوں کے درمیان سمجھوتوں کو اکیسویں صدی کی نئی تزویراتی شراکت داری کی جانب ایک راستہ قرار دیا گیا ہے۔سعودی عرب اور امریکا نے الریاض میں دو روزہ سربراہ اجلاسوں کے بعد ایک مشترکہ بیان جاری کیا ہے اور اس میں خطے میں ایرانی اثر ورسوخ کے خطرے سے مشترکہ طور پر نمٹنے پر زوردیا گیا ہے۔

بیان میں سعودی عرب اور امریکا کے درمیان صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورے کے موقع پر طے شدہ سمجھوتوں کو اکیسویں صدی میں نئی تزویراتی شراکت داری کی جانب ایک راہ قرار دیا گیا ہے۔اس مشترکہ بیان کے اہم نکات میں سے ایک اانتہا پسندی اور دہشت گردی کی سرگرمیوں کے لیے رقوم پر پابندی اور ان کی ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقلی پر قابو پانے کے لیے نئے اقدامات پر کام کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

دفاعی تعاون مضبوط بنانے اور مشرق وسطیٰ میں خطرات سے نمٹنے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔علاقائی سطح پر ایک متحدہ اور مضبوط سلامتی کا ڈھانچا وضع کیا جائے گا۔سعودی عرب کی دہشت گرد تنظیموں سے نمٹنے کے لیے کوششوں کا اعتراف۔داعش مخالف اسلامی اتحاد اور بین الاقوامی اتحاد کے درمیان تعاون کو مضبوط بنایا جائے گا۔ایران کی خطے میں فرقہ واریت کو شہ دینے اور مداخلت کی کارروائیوں پر قابو پانے کی ضرورت پر زور ۔

ایران کی مشرق وسطیٰ میں مداخلت سے خطے اور پوری دنیا کے لیے خطرات پیدا ہوگئے ہیں۔ایران کے ساتھ عالمی طاقتوں کے طے شدہ معاہدے کی بعض شرائط پر نظرثانی کی ضرورت سے متعلق سمجھوتا۔یمن میں جاری بحران کے خاتمے کے لیے مل جل کر کام کیا جائے گا۔شام کے ایک فوجی ہوائی اڈے پر امریکا کے حملے کی حمایت کا اظہار۔لبنانی ریاست کی اپنی خود مختاری کے نفاذ اور دہشت گرد گروپ حزب اللہ کو غیر مسلح کرنے کے لیے کوششوں کی حمایت ۔عراق کے داخلی امور میں ایرانی مداخلت کو روکنے کے لیے کام کی اہمیت پر زور۔ان سمجھوتوں کے علاوہ امریکا اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی شعبے میں دو طرفہ تعاون سے متعلق اربوں ڈالرز مالیت کے معاہدے طے پائے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

ریاض میں شائع ہونے والی مزید خبریں