سعودی عرب ، بیوی پر تشدد کرنے والا سعودی سیاح گرفتار

Sadia Abbas سعدیہ عباس بدھ 18 اکتوبر 2017 17:04

سعودی عرب ، بیوی پر تشدد کرنے والا سعودی سیاح گرفتار
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 اکتوبر2017ء) سعودی مقامی ذرائع کے مطابق میامی پولیس نے34 سالہ سعودی سیاح کو بیوی پر تشدد کرنے اور پولیس سے رابطہ کرنے سے روکنے پر گرفتار کرلیا۔ سعود خبر رساں اداروں کو امریکی ریاست فلوریڈا سے موصول ہونے والی رپورٹوں سے پتہ چلا ہے کہ سعودی شہری پر جارحیت کے الزامات عائد کئے گئے ہیں اور 6500 ڈالر زرضمانت کے طور پر لئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

میامی پولیس نے مقامی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہوٹل انتظامیہ نے شکایت کی تھی کہ اس کے کمرے میں عرب جوڑا ٹھہرا ہوا ہے اور ایسا لگتا ہے کہ دونوں میں جھگڑا چل رہا ہے۔ پولیس جائے وقوعہ پہنچی اور اس نے سعودی خاتون کو کمرے سے رہائی دلائی۔ شوہر نے ابتداءمیں ان تمام الزامات سے انکار کیا تاہم خاتون نےپولیس کو بتایا کہ اس کا شوہر اس پر تشدد کرتا ہے۔خاتون کے جسم پر زیادتی کے نشانات بھی موجود ہیں ۔ خاتون نے مزید بتایا کہ وہ کئی دن سے بچوں کے ساتھ بھی مارپیٹ کررہا ہے۔

متعلقہ عنوان :

ریاض میں شائع ہونے والی مزید خبریں