سعودی عرب ، اگر آپکا ڈرائیونگ لائسنس گم گیا ہے تو آپ کیا کریں گے؟

Sadia Abbas سعدیہ عباس جمعہ 15 دسمبر 2017 14:47

سعودی عرب ، اگر آپکا ڈرائیونگ لائسنس گم گیا ہے تو آپ کیا کریں گے؟
ریاض(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-15 دسمبر۔2017ء) مقامی ذرائع کے مطابق سعودی محکمہ ٹریفک نے گمشدہ ڈرائیونگ لائسنس کی جگہ نیا ڈرائیونگ لائسنس نکلوانے کا طریقہ کار بتاتے ہوئے واضح کیا کہ اگر کسی شخص کا ڈرائیونگ لائسنس گم ہو جائے تو ڈرائیور پہلی فرصت میں اس کی رپورٹ درج کرائے۔

(جاری ہے)

اردو نیوز کے مطابق رپورٹ میں لائسنس گم ہونے کی تفصیل واضح کرے پھر فیس جمع کرائے اور اگر اس کے ذمہ ٹریفک چالان ہوں تو ان کے جرمانے ادا کر کے متبادل ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرنے کیلئے محکمہ ٹریفک سے رجوع کرے۔

متعلقہ عنوان :

ریاض میں شائع ہونے والی مزید خبریں