شہزادہ محمد بن سلمان کا خواتین اورمردوں کی تنخواہیں برابرکرنے کا اعلان

Sadia Abbas سعدیہ عباس پیر 19 مارچ 2018 14:31

شہزادہ محمد بن سلمان کا خواتین اورمردوں کی تنخواہیں برابرکرنے کا اعلان
ریاض  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 مارچ2018ء) سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے سعودی عرب میں مرداورعورت ورکرزکی تنخواہیں برابررکھنے کااعلان کردیا ہے۔امریکی نیوز چینل کو دیئے گئے انٹرویو میں ولی عہد نے تنخواہوں کا اعلان کرتے ہوئے کہ عورتیں اورمردہرطرح سے برابرہیں،ہم سب انسان ہیں اور ہمارے درمیان کوئی بھی تفریق نہیں ہے۔ محمد بن سلمان نے مزید کہا کہ سعودی عرب میں کرپشن کےخلاف مہم میں1کھرب ڈالرحاصل کیے۔

ایسا کرنے کا مقصد صرف پیسہ حاصل کرنا نہیں تھا بلکہ اس کا مقصد ان لوگوں کو آگاہ کرنا تھا جو کہ کرپشن کرتے ہیں ۔سعودی ولی عہد نے الزام لگایا کہ ایران نے القاعدہ کے دہشت گردوں کوپناہ دے رکھی ہے۔ ایک امریکی جریدے کی رپورٹ کے مطابق سعودی ولی عہد نے حال ہی میں فرانس میں انتہائی بیش قیمت گھر خرید رکھا ہے۔

(جاری ہے)

اسی حوالے سے جب محمد بن سلمان سے ان کی ذاتی دولت کے بارے سوال کیا گیا تو انہوں نے جواب دیا کہ ان کی دولت ان کا نجی معاملہ ہے،جہاں تک میرے ذاتی اخراجات کی بات ہے تو میں ایک امیر شخص ہوں نہ کہ کوئی غریب بندہ۔

نہ تو میں گاندھی ہوں اور نہ ہی منڈیلا۔انہوں نے مزید کہا کہ میں اپنی ذاتی دولت کا اچھا خاصا حصہ خیرات میں دیتا ہوں ۔میں اپنی دولت کا کم از کم51 فیصد لوگوں کی فلاح جبکہ 49 فیصد اپنے آپ پر خرچ کررہا ہوں۔

متعلقہ عنوان :

ریاض میں شائع ہونے والی مزید خبریں