سعودی عرب غیر ملکیوں کے روزگاہ کی دوسری بڑی جائے پناہ ہے

Sadia Abbas سعدیہ عباس پیر 16 اپریل 2018 15:10

سعودی عرب غیر ملکیوں کے روزگاہ کی دوسری بڑی جائے پناہ ہے
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 اپریل2018ء) حال ہی میں حاصل ہونے والے اعدادوشمار کے مطابق دنیا بھر کے 3.4 فیصد لوگ روزگار کی غرض سے غیر ممالک میں رہائش پذیر ہیں اور 2000 کے بعد غیر ملکیوں کی تعداد میں سب سے زیادہ اضافہ 49 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے ، جس سے صاف ظاہر ہے کہ دن بدن غیر ملکیوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے ۔

(جاری ہے)

مقامی اخبار الریاض کی کالم نگار عالیہ الشلہوب کے مطابق سب سے زیادہ غیر ملکیوں کا تعلق بھارت اور میکسیکو ہے اور ان ممالک کے بالتتریب 17 ملین اور 13 ملین افراد ریاست سے باہر روزگار کے حصول کے لیے زندگی گزار رہے ہیں۔

اس طرح غیر ملکیوں کو روزگار فراہم کرنے میں امریکہ سر فہرست ہے ، جہاں غیر ملکیوں کی تعداد 49.8 ملین ہے ۔ جبکہ اس فہرست میں دوسرا بڑا نام سعودی عرب کا ہے جہاں غیر ملکیوں کی تعداد 12 ملین ہے ۔

متعلقہ عنوان :

ریاض میں شائع ہونے والی مزید خبریں