سعودی انٹیلی جنس نے ریاست مخالف سرگرمیوں پر 3 پاکستانی گرفتار کر لیے

شر پسندی پھیلانے اور تخریبی سرگرمیوں کے شبے میں مجموعی طور پر 53 افراد کو زیر حراست لیا گیا ہے

Muhammad Irfan محمد عرفان ہفتہ 8 جون 2019 11:12

سعودی انٹیلی جنس نے ریاست مخالف سرگرمیوں پر 3 پاکستانی گرفتار کر لیے
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین،8 جُون2019ء) مقامی خبر رساں اداروں کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ سعودی انٹیلی جنس نے رمضان المبارک کے دوران مختلف مقامات پر کی جانے والی کارروائیوں کے نتیجے میں 53 افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ ان افراد کی گرفتاری ریاست مخالف سرگرمیوں، حکومت کے خلاف عوام کو اشتعال دلانے اور بدظن کرنے اور مملکت میں امن و امان کی صورتِ حال کو خراب کرنے اور شر انگیزی پھیلانے جیسی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے باعث عمل میں آئی ہے۔

ان افراد میں سعودیوں کے علاوہ 3 پاکستانی اور ایک بھارتی باشندہ بھی شامل ہے۔ ذرائع کے مطابق ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے الزام کے تحت ان گرفتار شُدگان میں 34سعودی، 3پاکستانی، 10یمنی،1 اُردنی، 1 فلپائنی، 1 بھارتی اور 2 سری لنکن باشندے شامل ہیں۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے الزام میں تازہ ترین گرفتار کیے گئے افراد کے بعد اس وقت سعودی انٹیلی جنس کی جیلوں میں موجود ایسے قیدیوں کی گنتی 5201 ہو گئی ہے۔

ان میں زیادہ گنتی سعودیوں کی ہے جن کی تعداد 4292 بتائی گئی ہے۔ اس کے علاوہ 347 یمنی، 253شامی، 73 پاکستانی، 73مصری اور باقی قومیتوں سے تعلق رکھتے ہیں۔ واضح رہے کہ سعودی مملکت میں باغیانہ افکارکی ترویج اور شر انگیزسرگرمیوں میں ملوث ہونے پر غداری کا مقدمہ چلایا جاتا ہے۔ اگر کسی پر یہ الزام ثابت ہو جائے تو اُسے سزائے موت سنائی جاتی ہے جس کے بعد سر عام اُس کا سر قلم کر دیا جاتا ہے۔

ریاض میں شائع ہونے والی مزید خبریں